خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۶ اردیبهشت ۱۳۹۷

الخميس ١١ شعبان ١٤٣٩

Thursday, April 26, 2018

وقت :   Wednesday, January 11, 2017 خبر کوڈ : 66374
حجۃ الاسلام اکرمی:
آیت اللہ ہاشمی مساجد پرخصوصی توجہ دیتےتھے
خبررساں ایجنسی شبستان: حجۃ الاسلام اکرمی نےمساجد کی اہمیت پرآیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی خصوصی توجہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ تہران کی نماز جمعہ کے خطیب کےعنوان سے وہ ہمیشہ نماز جمعہ کے پہلے خطبوں میں اسلام میں مساجد کی اہمیت کو بیان کیا کرتے تھے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید رضا اکرمی نےخبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارسےگفتگو کے دوران آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے نزدیک مساجد کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ  پارلیمنٹ کےاسپیکرکے دوران پارلیمنٹ کی جانب سے ثقافتی قراردادوں کی منظوری کے دوران مسجد کو بہت زیادہ اہمیت دیا کرتے تھے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ جب آپ صدر بنے تو اس وقت بھی وہ ملکی ترقی کےتیسرے اورچوتھے پروگراموں میں اوردینی اورثقافتی موضوعات پربجٹ پیش کرنے دوران مساجد کو بہت زیادہ اہمیت دیا کرتے تھے۔

سلمان فارسی مسجد کےامام جماعت نے کہا ہےکہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نےاسلامی انقلاب کی کامیابی سے پہلےمساجد سے اپنی انقلابی جدوجہد کا آغاز کیا تھا اورآپ لوگوں کے سامنےامام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے موقف اورافکارکی وضاحت ک لیے انہیں دینی مراکز سےاستفادہ کیا کرتے تھے۔

حجۃ الاسلام اکرمی نےآخرمیں کہا ہےکہ موجود دور میں بھی جب آپ تہران کی نمازجمعہ کےخطیب تھے تواس وقت بھی نماز جمعہ کےپہلےخطبوں میں دینی موضوعات، اوائل اسلام، پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نظراورآیات اورروایات میں مساجد کی اہمیت کے بارے میں مطالب بیان کیا کرتے تھے۔

600679

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ مکارم شیرازی:

ٹیلیگرام کا مالک امریکہ اورصہیونزم کا ایجنٹ ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ مکارم شیرازی نےسوشل نیٹ ورک ٹیلیگرام کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ اس نیٹ ورک کا مالک روس کا رہنے والا یہودی ہےکہ جو امریکیوں اورصہیونیوں کے حکم پرعمل کرتا ہے۔

منتخب خبریں