خبرگزاری شبستان

جمعه ۱ بهمن ۱۳۹۵

الجمعة ٢٢ ربيع الثاني ١٤٣٨

Friday, January 20, 2017

وقت :   Wednesday, January 11, 2017 خبر کوڈ : 66377
حجۃ الاسلام کفیل:
سائبرسپیس میں سرگردانی منتظرین کی شان کےساتھ سازگارنہیں ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: منتظرمعطل نہیں ہے،جب انتظارفرج کو افضل ترین اعمال قراردیا گیا ہےیعنی انتظارایک عمل اورجدوجہد کا نام ہےکہ جو بغیرکسی ہدف اورحکمت عملی کے سائبرسپیس میں سرگردانی کے ساتھ سازگارنہیں ہے۔

حضرت مہدی موعود(عج) ثقافتی فاونڈیشن کےثقافتی وتعلیمی اورتحقیقاتی امورکےمشیر حجۃ الاسلام والمسلمین محمد صادق کفیل نے خبررساں ایجنسی شبستان کےنامہ نگارسےگفتگو کے دوران اس سوال کہ ایک شیعہ کا کردارکس طرح مہدوی تعلیمات کی تبلیغ کا منبربن سکتاہے؟ کےجواب میں کہا ہےکہ منتظرشخص، دین کا درد رکھتا ہے اوروہ ایسا شخص ہےکہ جو امام زمانہ علیہ السلام کی طرح حرکت کرتا ہے یعنی منتظرکا نقطہ نظردینی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ دین کا درد رکھنا یعنی انسان کو گناہ انجام دینے کےبارے میں لاتعلق ہونا چاہیےاوراگرہم ایک لمحہ کے لیے بھی گناہ کی کمی کا باعث بن جائیں تواس کی بھی تاثیرہے۔انہوں نےشہید زین الدین کا ایک واقعہ نقل کرتے ہوئےکہا ہےکہ ایک دن یہ شہید موٹرسائیکل پرسوارتھے انہوں نے ٹریفک کے ریڈ سگنل پررک کراذان دینا شروع کردی، جب سب لوگوں نے تعجب کے ساتھ ان کےاذان دینےکی وجہ پوچھی تو انہوں نےکہا کہ میں نے دیکھا ہ کہ دلہن کی ایک گاڑی کھڑی ہےاوراس کا لباس مناسب نہیں ہےاورتمام لوگ اس کی طرف دیکھ رہے ہیں لہذا میں نےمناسب سمجھا کہ ایک لمحہ کےلیے لوگوں کی نظریں اس کی جانب سےہٹا دوں۔

حجۃ الاسلام کفیل نےامام زمانہ علیہ السلام کےظہورکےلیے دعا کرنےکی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ ظہورکےلیے دعا کرنےکو زندگی کا ایک حصہ ہونا چاہیے۔ جب کہ افسوس سےکہنا پڑتا ہے کہ اس وقت یہ دعا زندگی کا بنیادی حصہ نہیں ہے۔ مثال کےطورپرمنبرپرجاتے ہیں تو دعا کرتے ہیں ،حرم جاتے ہیں تو دعا کرتے ہیں ،نمازپڑھتےہیں تودعا کرتے ہیں اگرچہ یہ بھی بہت اچھا اورپسندیدہ کام ہےلیکن اگر ایک خاندان ایک مخصوص پروگرام رکھتا ہوکہ مثلا ہررات دس بجے ظہورکے لیےدعا کریں تو یہ عمل خاندان کے پورے اراکین کا ایک وظیفہ بن جائےگا۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ اگراولاد اپنی چھوٹی عمروں میں ہی امام زمانہ علیہ السلام کےظہورکے لیےدعاوں کا منظم سلسلہ جاری رکھیں تو بہت پسندیدہ کام ہےکیونکہ اس صورت میں امام زمانہ علیہ السلام کےمنتظرین اورشیعوں کا دن رات آنحضرت علیہ السلام کےظہورکے لیے دعا کرنےکے ساتھ مختص ہوگا اورتمام لوگ پورے دن میں ایک مشخص وقت پر(اللم عجل لولیک الفرج) کہتے ہیں۔

انہوں نےکہا ہےکہ بےمقصد مطالعہ انسان کو سرگراں اورحیران کردیتا ہے، سائبرسپیس کی ایک آفت یہ ہےکہ شخص اس فضا میں ہرلمحہ ایک نئےمطلب اورموضوع اورمختلف نقطہ نظرات کا مطالعہ کرتا ہےجبکہ  معلومات کا یہ ڈھیر انسان کو ان پڑھ بنا دیتا ہے۔

انہوں نےآخرمیں کہا ہےکہ منتظر کو امام زمانہ علیہ السلام کےظہور کی راہ  ہموار کرنےکےلیے وقت کی مینجمنٹ کرنی چاہیے، کیونکہ منتظرحیران وپریشان نہیں ہے، ایسا شخص ہرچیز نہیں کھاتا، ہرچیز نہیں سنتا ،ہرچیز نہیں کہتا اورہرطرف نظرنہیں ڈالتا بلکہ یہ منظم زندگی بسرکرتا ہے۔

598882

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

تہران کی مرکزی نمازجمعہ کے خطبے

خبررساں ایجنسی شبستان تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے نماز کے خطبوں میں کہا کہ بحرینی عوام آزادی اور جمہوریت چاہتے ہیں جو ان کا جائزمطالبہ ہے لیکن بحرین پر مسلط پٹھو حکومت بحرینی عوام کی آزادی کی خواہش اور امنگوں کو کچل دینا چاہتی ہے.

منتخب خبریں