خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۱۰ اردیبهشت ۱۳۹۶

الأحد ٤ شعبان ١٤٣٨

Sunday, April 30, 2017

وقت :   Wednesday, January 11, 2017 خبر کوڈ : 66378
آیت اللہ مکارم شیرازی:
اگرذاکرین کےقول وفعل میں تضاد پایا جاتا ہوتویہ ایک مصیبت ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ مکارم شیرازی نےذاکرین کےقول وفعل میں تضاد کوایک مصیبت قراردیتےہوئےکہا ہےکہ ذاکرین اپنےاشعارکےذریعے لوگوں کواللہ تعالیٰ کی طرف دعوت دے سکتے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قم کی رپورٹ کےمطابق آیت اللہ مکارم شیرازی نےگزشتہ رات کو مشہد مقدس کےبعض ذاکرین اہل بیت علیہم السلام سےملاقات کے دوران پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ تقویٰ اوراچھا اخلاق دو ایسی چیزیں ہیں کہ جو سب سے پہلےامت پیغمبرکےجنت میں داخل ہونےکا سبب بنیں گے۔

انہوں نےانسانی زندگی پرتقویٰ کےاثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ تقویٰ گناہ سے روکتا ہےاوراس کے درجات ہیں کہ جس کا بلند ترین درجہ عصمت ہے،عدالت بھی تقویٰ کا ایک درجہ ہے۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے واضح کہا ہےکہ اخلاقی مسائل میں منع کرنےکی حس پائی جانی چاہیے اورنمازایک ایسا فریضہ ہے کہ جو تقویٰ کا باعث بنتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حسن خلق کی بہت زیادہ تاکید فرمایا کرتے تھےکہ تمام افراد کو اس صفت کا مالک ہونا چاہیےتاکہ وہ دنیاوی اوراخروی سعادت حاصل کرسکے۔

اس مرجع تقلید نےذاکرین کو خطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ لوگوں کےساتھ ارتباط کی وجہ سے ذاکرین اپنے پروگراموں میں لوگوں کو اسلام کی طرف جلب کرکےاپنا فریضہ ادا کرسکتے ہیں۔

انہوں نےذاکرین اہل بیت کےقول وفعل کےتضاد کوایک مصیبت قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ ذاکرین اہل بیت علیہم السلام اپنےاشعار کے ذریعے لوگوں کواللہ کی طرف دعوت دے سکتے ہیں اورامربالمعروف ونہی عن المنکرکرسکتے ہیں۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نےذاکرین کےمضامین کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ ذاکرین اہل بیت علیہم السلام کواحتیاط سے کام لینا چاہیےتاکہ ان کےمطالب خرافات پرمشتمل نہ ہوں اوروہ اسلام کی بدنامی کا باعث نہ بنیں۔

انہوں نےمسئلہ وحدت کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا ہےکہ دیگرمذاہب کےمقدسات کی اہانت نہیں ہونی چاہیےاورہمیں ایسا کوئی کام نہیں کرنا چاہیےکہ جو مسلمانوں کی وحدت کو نقصان پہنچائے۔

600770

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ایران میں پاکستانی قونصل جنرل کی طلبی، پاک، ایران سرحد پر دہشتگردی واقعے پر شدید احتجاج

شبستان نیوز ایجنسی: پاک،ايران سرحد کے قريب ميرجاوہ کے علاقے ميں ايراني فورسز پر دہشت گردوں کے حملے سے اہلکاروں کي شہادت پر صوبہ سيستان و بلوچستان کے گورنر جنرل نے پاکستاني قونصل جنرل کو طلب کرکے اس واقعے پر احتجاج کيا.

منتخب خبریں