خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۵ آذر ۱۳۹۶

السبت ٢٨ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Saturday, December 16, 2017

وقت :   Wednesday, January 11, 2017 خبر کوڈ : 66380

عباس عراقچی کی آئی اے ای اے کے مثبت اور پیشہ ورانہ کردار کی ضرورت پر تاکید
خبررساں ایجنسی شبستان جامع ایٹمی معاہدے سے متعلق مشترکہ کمیشن میں ایران کے مذاکراتی وفد کے سربراہ سید عباس عراقچی نے منگل کی رات ویانا میں ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو سے ملاقات میں ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان جاری تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں کہ جس میں ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی میں ایران کے نمائندے رضا نجفی بھی شریک تھے، ایران کے مذاکراتی وفد کے سربراہ سید عباس عراقچی نے ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ جس کی آئی اے ای اے نے بھی تصدیق کی ہے، ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے مثبت اور پیشہ ورانہ کردار کی ضرورت پر تاکید کی۔

اس ملاقات میں آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا امانو نے بھی ایران کے ساتھ طے پانے والے ایٹمی معاہدے کی اہمیت پرزور دیتے ہوئے اس معاہدے سے متعلق ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کا مثبت کردار جاری رہنے پر تاکید کی۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

منتخب خبریں