خبرگزاری شبستان

جمعه ۱ بهمن ۱۳۹۵

الجمعة ٢٢ ربيع الثاني ١٤٣٨

Friday, January 20, 2017

وقت :   Wednesday, January 11, 2017 خبر کوڈ : 66381
حجت الاسلام حسین مختاری:
آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی خدمات کو ہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا
سماجی: ایران کے شہر بیرجند میں دینی مدرسے میں استاد اور عالم دین حجت الاسلام حسین مختاری نے افراط و تفریط سے اجتناب کی تاکید کرتے ہوئے کہا بعض افراد آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے متعلق افراط و تفریط کے شکار ہوئے لیکن اس عظیم شخصیت کی خدمات کو فراموش نہیں کرنا چاہئے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام حسین مختاری نے آج صبح شہر بیرجند میں آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کےایصال ثواب کیلئے مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا گذشتہ روز ایرانی عوام نے اس عالم مجاہد کی تشییع جنازہ میں بھرپور شرکت کرکے اس عظیم شخصیت کی بہت اچھے انداز میں قدردانی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا آج ہم امام خمینی(رہ)، آیت اللہ شہید مطہری اور آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی جیسی شخصیات پر فخر کرتے ہیں کیونکہ ان شخصیات نے دینی مدارس، اسلام اور انقلاب اسلامی کی بہت زیادہ خدمات کی ہیں۔

حجت الاسلام مختاری نے افراط و تفریط سے اجتناب کرتے ہوئے کہا بعض افراد آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے متعلق افراط و تفریط کا شکار ہیں لیکن انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ اس عظیم شخصیت کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

600852

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

تہران کی مرکزی نمازجمعہ کے خطبے

خبررساں ایجنسی شبستان تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے نماز کے خطبوں میں کہا کہ بحرینی عوام آزادی اور جمہوریت چاہتے ہیں جو ان کا جائزمطالبہ ہے لیکن بحرین پر مسلط پٹھو حکومت بحرینی عوام کی آزادی کی خواہش اور امنگوں کو کچل دینا چاہتی ہے.

منتخب خبریں