خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۸ فروردین ۱۳۹۶

الثلاثاء ١ رجب ١٤٣٨

Tuesday, March 28, 2017

وقت :   Wednesday, January 11, 2017 خبر کوڈ : 66383
آیت اللہ عبدالکریم مولوی:
انسان کی خلقت کا ہدف قرب الہی کا حصول ہے
سماجی: ایران کے نامور شیعہ عالم دین آیت اللہ عبدالکریم مولوی نے کہا قرب خداوندی تقوے کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتا انہوں نے کہا جب بندہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر میں مشغول ہوجاتا ہے تو اس کے پاس خودنمائی اور فخرومباہات کرنے کی فرصت ہی نہیں ہوتی۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق شہر اصفہان میں مدرسہ فاطمیہ میں اخلاق کے موضوع پر نشست منعقد ہوئی۔

اس مدرسے کے بانی آیت اللہ عبدالکریم مولوی نے اس نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا خداوند عالم نے سورہ شمس کی ابتدائی آیات میں تزکیہ نفس کی ضرورت اور اہمیت کو بیان کیا ہے اور قسمیں کھانے کے بعد فرمایا قد افلح من زکھا و قدخاب من دسھا جس نے اپنے نفس کو پاکیزہ بنایا وہ فلاح پاگیا اور جس نے نفس کو تباہ کیا اس نے کچھ حاصل نہ کیا۔

انہوں نے کہا انسان کی خلقت کا ہدف خدا کا قرب حاصل کرنا ہے اور ہدف تقوے اور نفس کو پاکیزہ بنائے بغیر حاصل نہیں کیا جاسکتا۔

آیت اللہ مولوی نے کہا انسانی زندگی میں نفس کو پاکیزہ بنانے کی بہت زیادہ اہمیت ہے اور اگر انسان فلاح پانا چاہتا ہے تو اسے سب سے پہلے اپنے نفس کو پاکیزہ بنانا چاہئے۔

600766

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

داعش کو بہت جلد شکست ہوگی : حیدرالعبادی

خبررساں ایجنسی شبستان عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے کہ داعش کے خلاف جنگ کے لئے امریکہ کے پاس کوئی نیا منصوبہ نہیں ہے اور جیسا کہ واضح ہے، امریکی حکومت کے پاس ابھی کوئی تیارہ شدہ منصوبہ نہیں ہے۔

منتخب خبریں