خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۳۰ مرداد ۱۳۹۶

الاثنين ٢٩ ذو القعدة ١٤٣٨

Monday, August 21, 2017

وقت :   Wednesday, January 11, 2017 خبر کوڈ : 66384
آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی:
آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی انقلاب اسلامی کے اصلی ارکان میں سے تھے
سماجی: ایران کے صوبہ کردستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی انقلاب اسلامی کے اصلی ارکان میں سے ایک تھے نظام اسلامی کیلئے ان کی زحمتیں اور کوششیں کسی پر پوشیدہ نہیں ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی نے 11 جنوری 2017 کو شہر سنندج میں جامع مسجد میں آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی انقلاب اسلامی کے اصلی ارکان میں سے ایک تھے اور انقلاب اسلامی کیلئے ان کی زحمتیں اور کوششیں کسی پر پوشیدہ نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے اپنی پوری لوگوں کی خدمات کرنے میں گزار دی اور انہوں نے اسلام کی حاکمیت کیلئے بہت زیادہ جدوجہد کی۔

آیت اللہ شاہرودی نے کہا آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے اس دنیا میں عزت سے زندگی گزاری ہے اور عزت کے ساتھ اس دنیا سے کوچ کیا ہے۔

انہوں نے کہا گذشتہ روز لاکھوں کی تعداد میں افراد نے ان کی تشییع جنازہ میں شرکت کرکے ملت ایران کیلئے ان کی خدمات کی قدردانی کی۔

آیت اللہ شاہرودی نے کہا انقلاب اسلامی کو کامیاب بنانے میں آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے بہت زیادہ زحمتیں برداشت کیں۔

600847

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

نوجوانوں میں دینی اور انقلابی جذبے کی تقویت پر زور

خبررساں ایجنسی شبستان پیر کی صبح صوبہ یزد اور ہمدان کے تعلیمی اور ثقافتی امور کے عہدیداروں کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نوجوان نسل میں انقلابی اور جہادی جذبے کی تقویت پر زور دیا۔

منتخب خبریں