خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۲۵ مهر ۱۳۹۸

الخميس ١٨ صفر ١٤٤١

Thursday, October 17, 2019

وقت :   Saturday, January 21, 2017 خبر کوڈ : 66503
آیت اللہ عباس علی سلیمانی:
ایرانی جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرکے امریکہ نے ثابت کردیا کہ وہ انقلاب اسلامی کا سرسخت دشمن ہے
سیاسی: ایران کے شہر زاہدان کے امام جمعہ نے کہا امریکہ نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرکے انقلاب اسلامی سے اپنی دشمی کو ثابت کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق شہر زاہدان کے امام جمعہ آیت اللہ عباسعلی سلیمانی نے اس شہر میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا امریکہ نے ایرانی جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرکے انقلاب اسلامی سے اپنی دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے تہران میں پلاسکو پلازے میں لگنے والی آگ اور اس کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس واقعہ کو عظیم سانحہ قرار دیا اور کہا میں اس واقعہ کے متعلق اور اس میں ہونے والی کوتاہیوں کی طرف اس وقت اشارہ نہیں کرنا چاہتا اور صرف اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں خداوند عالم اس مصیبت پر انہیں صبر کی توفیق عطا کرے۔

یاد رہے کہ تہران میں پلاسکو نامی پلازہ آگ لگنے کی وجہ سے زمین بوس ہوگیا اور اس پلازے میں آگ بجھانے میں مشغول فائر بریگیڈ کے عملے کے دسیوں افراد ملبے تلے دب گئے۔

602956

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں