خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۶ شهریور ۱۳۹۸

الثلاثاء ١٨ المحرّم ١٤٤١

Tuesday, September 17, 2019

وقت :   Sunday, February 5, 2017 خبر کوڈ : 66684
حجۃ الاسلام اصغرکریم زادہ:
مہدوی حکومت کا اصلی ترین کام لوگوں کےثقافتی امورکی اصلاح اوران کی تہذیب نفس ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: انبیاء اوراولیاء کی طرح مہدوی حکومت کا ایک اصلی کام قومی اوربین الاقوامی سطح پرلوگوں کے ثقافتی امورکی اصلاح اوران کی تہذیب نفس کرنا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے طلیعہ کےحوالے سےنقل کیا ہےکہ امام مہدی علیہ السلام کےعظیم اورعالمی انقلاب میں رونما ہونے والے واقعات کے بارے میں مہدویت کے تخصصی سنٹرکے محقق اوراستاد حجۃ الاسلام والمسلمین اصغرکریم زادہ  سےکی گئی گفتگو کا خلاصہ قارئین کے پیش خدمت ہے:

انہوں نےکہا ہے کہ امام مہدی علیہ السلام کی عالمی حکومت کے پہلےمرحلے میں ہی لوگوں کے درمیان اتحاد ووحدت کو فروغ دیا جائےگا۔ جیسا کہ آج  دنیا کا ہرسیاسی نظام اس مطلب کو سمجھ چکا ہے کہ ایک نظام اورمعاشرے کے تحفظ کا بہترین ذریعہ سماجی اورقومی انسجام اورہماہنگی ہے۔ لہذا منتظر معاشرہ بھی اپنےاعلیٰ ہدف تک پہنچنے کے لیے معاشرے کےمختلف گروہوں کے درمیان اتحاد ووحدت کی ترویج کرے کیونکہ حج اورنماز جماعت جیسے دینی اعمال کو مل کر انجام دینے کی حکمت بھی اسی چیزکا تقاضا کرتی ہے۔ یہ چیزعالمی حکومت کی تشکیل کی ایک بنیادی ترین چیز ہے:(وَ لَوْ أَنَّ أَشْیاعَنا ـ وَفَّقَهُمُ اللّه  لِطاعَتِهِ ـ عَلَى اجْتِماعٍ مِنَ القُلُوبِ فِى الوَفاءِ بِالعَهْدِ عَلَیْهِمْ، لَما تَأَخَّرَ عَنْهُمُ الْیُمْنُ بِلِقائِنا) اگرہمارے شیعہ کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی اطاعت میں کامیاب کرے۔ اپنے کیےگئے عہدوپیمان پرمتفق ہوتے؛ تو یقینا ہمارے ساتھ ان کی ملاقات کی توفیق میں تاخیرنہ ہوتی؛ اوربے شک دقیق معرفت اوردل کی صداقت کی عنقریب انہیں ہماری زیارت کی سعادت نصیب ہوجاتی۔ (احتجاج، ج۲، ص۴۹۸)

انہوں نے مزید کہا ہےکہ مہدوی معاشرے کےاعلیٰ ہدف تک پہنچنےکے لیےایک اوراہم چیزمعرفت اورنظریاتی اورفکری ترقی ہےکہ جوعلمی اورعملی ترقی کا باعث بنتی ہے۔ اس ہدف تک پہنچنے کے لیے طرززندگی میں بنیادی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

حجۃ الاسلام کریم زادہ نےکہا ہےکہ الہی پیشواوں کی ہمیشہ سے ہی یہ کوشش رہی ہے کہ وہ توحید کے نجات بخش پیغام کےذریعے توحیدی اعتقادات کی بنا پرانسانوں کےعقیدے اورروحانیت اور معنویت کے ساتھ بشریت کی روح کو نظم وضبط عطا کریں اوراپنی مہربانی اورمحبت کے ساتھ بشریت کے لیے رحمت اورمہربانی کا باعث بنیں۔

امام زمانہ علیہ ا لسلام کی عالمی حکومت بھی اس قانون سےمستثنیٰ نہیں ہے۔ یہ جو بعض لوگ خیال کرتے ہیں کہ حضرت امام مہدی علیہ السلام اپنے قیام کی ابتداء میں ہی اسلحہ اٹھا لیں گے اوراس جھوٹے افسانےکےمطابق کہ کس قدر خون بہائیں گےکہ گھوڑوں کی رکابوں تک یہ خون پہنچ جائے گا۔ اس کےجواب میں کہنا چاہیےکہ ثقافتی اورعقلانی نقطہ نظر کے تحت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کا قیام اورانقلاب وقوع پذیر ہوگا۔ آپ سب سے پہلے دلوں کو فتح کرنے کے ذریعے لوگوں کو اپنی طرف جلب کریں گے ۔ روایات میں ہےکہ آپ انطاکیہ کےغارمیں موجود تابوت سکینہ کو باہرنکالیں گے اوراس میں موجود توریت اورانجیل کے نسخے کے ذریعے دیگرادیان کے سامنے عقلی اورعلمی دلیلیں پیش کریں گے۔

۶۰۷۰۹۳

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں