خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۳۱ مرداد ۱۳۹۸

الخميس ٢١ ذو الحجّة ١٤٤٠

Thursday, August 22, 2019

وقت :   Tuesday, February 28, 2017 خبر کوڈ : 67033

ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا پاکستان کا دورہ
سیاسی: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی زاہدان سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں صوبہ سیستان و بلوچستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے انہیں رخصت کیا۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی زاہدان ائیرپورٹ سے پاکستان روانہ ہونے سے قبل اقتصادی تعاون کونسل کے اجلاس کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا یہ اجلاس یکم مارچ 2017 کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں اس کونسل کی ترقی و پیشرفت کیلئے تبادلہ خیال کے علاوہ علاقے میں امن و امان کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے مزید کہا اقتصادی تعاون کونسل ایکو ایران کیلئے بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے یہ علاقے کی واحد کونسل ہے کہ ایران کا اس کا ممبر اور اس کونسل کے بانیوں میں سے ہے۔ اس وقت اس کونسل کا مرکزی آفس بھی تہران میں ہے۔ آج اس کونسل کی ترقی و پیشرفت کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران اور اس کے تمام ممبر ممالک پر بھاری ذمہ داریاں ہیں۔

ڈاکٹر حسن رحانی نے مزید کہا اس اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ اس اجلاس میں شریک بعض ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

 613719

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں