خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۴ مهر ۱۳۹۶

الثلاثاء ٦ المحرّم ١٤٣٩

Tuesday, September 26, 2017

وقت :   Thursday, March 09, 2017 خبر کوڈ : 67149

امربالمعروف عاقبت بالخیر کا موجب ہے
سماجی: حجت الاسلام مرزا محمدی نے امربالمعروف کو عاقبت باالخیر کا موجب قرار دیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نامور عالم دین حجت الاسلام مرزا محمدی نے کہا کہ ایسا معاشرہ جس سے امربالمعروف و نہی عن المنکر اٹھ جائے تو برائیوں کا مرکز بن جاتا ہے انسانی معاشرے کی فلاح کا دارومدار امربامعروف و نہی عن المنکر جیسے مقدس فریضے پر عمل میں پوشیدہ ہے۔

انہوں نے کہا امربالمعروف و نہی عن المنکر کے فریضے پر عمل انسان کی اچھی عاقبت کا موجب ہے۔

انہوں نے رسول اکرم(ص) کی بعثت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا آپ تمام عالمین کیلئے ہادی بناکر آئے اسی طرح قرآن کریم نے آپ کی رسالت کو انسانیت کیلئے عظیم ترین تحفہ قرار دیا ہے۔

رسول اکرم(ص) تمام انسانیت کی فلاح و بہبود کے خواہاں تھے آپ اس حد تک عوام الناس کی فلاح اور بھلائی کے خواہاں تھے کہ آپ نے فرمایا کسی بھی نبی کو اس حد تک اذیتیں نہیں دی گئیں جس حد تک مجھے اذیتیں دی گئیں۔

انہوں نے رسول اکرم(ص) کی سیرت کا جواب دیتے ہوئے کہا آپ کی سیرت طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے آپ ہمیشہ امربالمعروف کے فریضے پر عمل کرتے تھے اور اپنے پیروکاروں کو بھی اس فریضے پر عمل کرنے کی تلقین کرتے تھے۔

615664

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

شام کے شہر حلب کی مساجد میں عزاداری سید الشہداء(ع) کا انعقاد

بین الاقوامی: محرم الحرام کی مناسبت سے شہر حلب میں مجالس سید الشہداء(ع) اور عزاداری سید الشہدا(ع) کا اہتمام کیا گیا ہے۔

منتخب خبریں