خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۸ فروردین ۱۳۹۶

الثلاثاء ١ رجب ١٤٣٨

Tuesday, March 28, 2017

وقت :   Monday, March 13, 2017 خبر کوڈ : 67198

سعودی عرب کی یمن پر کلسٹر بموں سے شدید گولہ باری
بین الاقوامی: گولہ باری کے نتیجے میں متعدد یمنی مسلمان جاں بحق ہوگئے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق سعودی طیاروں نے گذشتہ روز یمن پر کلسٹر بموں سے حملہ کیا جس میں متعدد یمنی مسلمان جاں بحق ہوگئے ہیں۔

صنعا کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بتایا کہ صنعا کے مختلف دیہاتوں پر کلسٹر بموں سے حملہ کیا ہے جس سے متعدد مکانات ملبے کے ڈھیر بن گئے۔

اسی طرح صنعا میں سعودی طیاروں نے ایک کار پر بم پھینک دیا جس کے نتیجے میں کار میں موجود تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

قابل ذکر ہے کہ 25 مارچ 2015 کو سعودی عرب نے یمنی صدر منصور ہادی کی حمایت میں عرب فوج کو میدان میں اتار دیا تھا اور یمنی عوام پر بم برسائے تھے جس کے نتیجے میں اب تک دس ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ سعودی عرب کی سربراہی میں قائم ہونے والے عرب ممالک کے اتحاد نے بھی اس قوم پر یمن جنگ کی حمایت جاری رکھی ہوئی ہے۔

دوسری طرف امریکہ میں مقتدر ملک بھی سعودی عرب کا ساتھ دے رہا ہے جس کے نتیجے میں عالمی برادری بھی یمنی عوام پر سعودی عرب کے مظالم پر مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

616600

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

داعش کو بہت جلد شکست ہوگی : حیدرالعبادی

خبررساں ایجنسی شبستان عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے کہ داعش کے خلاف جنگ کے لئے امریکہ کے پاس کوئی نیا منصوبہ نہیں ہے اور جیسا کہ واضح ہے، امریکی حکومت کے پاس ابھی کوئی تیارہ شدہ منصوبہ نہیں ہے۔

منتخب خبریں