خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۸ فروردین ۱۳۹۶

الثلاثاء ١ رجب ١٤٣٨

Tuesday, March 28, 2017

وقت :   Monday, March 13, 2017 خبر کوڈ : 67203

امریکی ریاست جارجیا میں مساجد کے دروازے غیرمسلموں پر کھول دئیے گئے
بین الاقوامی: گذشتہ روز امریکی ریاست جارجیا میں 20 مساجد کے دروازے غیرمسلمانوں پر کھول دئیے گئے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے نیوز چینل (WCTV.TV) کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ امریکی ریاست جارجیا روابط اسلامی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ روز اس ریاست میں 20 مساجد کے دروازے غیر مسلمانوں پر کھول دئے گئے۔

غیرمسلم مساجد کا وزٹ کرکے اسلامی عقائد سے آشنا ہوئے اور اسلام کے متعلق مختلف سوال کئے اور مسلمانوں نے ان کے سوالوں کے جوابات دئیے۔

واضح رہے کہ اس پروگرام کا مقصد غیرمسلموں کو اسلام سے آگاہ کرنا اور دین اسلام کے متعلق ان کے شبہات کے جوابات دینا تھا۔

یہ دوسرا سال ہے کہ ریاست جارجیا میں مساجد کے دروازے غیرمسلموں کے لئے کھول دئیے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال امریکی ریاست جارجیا کے مختلف شہروں میں ہزاروں کی تعداد میں غیرمسلموں نے مساجد کا وزٹ کیا تھا۔

616690

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

داعش کو بہت جلد شکست ہوگی : حیدرالعبادی

خبررساں ایجنسی شبستان عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے کہ داعش کے خلاف جنگ کے لئے امریکہ کے پاس کوئی نیا منصوبہ نہیں ہے اور جیسا کہ واضح ہے، امریکی حکومت کے پاس ابھی کوئی تیارہ شدہ منصوبہ نہیں ہے۔

منتخب خبریں