خبرگزاری شبستان

شنبه ۳ تیر ۱۳۹۶

السبت ٣٠ رمضان ١٤٣٨

Saturday, June 24, 2017

وقت :   Monday, March 13, 2017 خبر کوڈ : 67218

مسجد الاقصی پر غاصب صہیونیوں کا حملہ
بین الاقوامی: مختلف یہودی بستیوں سے آئے ہوئے غاصب صہیونیوں کے ایک گروہ نے آج صبح مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے غیرملکی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ مختلف یہودی بستیوں سے آئے ہوئے غاصب صہیونیوں کے ایک گروہ نے 13 مارچ 2017 کو مسجد الاقصی کے مغربی دروازے سے حملہ کیا ہے۔

حملہ آوروں کو صہیونی فوجیوں کی سرپرستی حاصل تھی۔ صہیونی فوجیوں نے غاصب صہیونیوں نے باب المغاربہ کھول کر اس مقدس مقام پر غاصب صہیونیوں کے حملے کی راہ فراہم کی ہے جبکہ صہیونی پولیس اہلکار فلسطینی نمازیوں کے مسجد الاقصی میں داخل ہونے میں رکاوٹیں ایجاد کرتے ہیں اور مسجد الاقصی میں داخل ہوتے وقت ان کی سخت تفتیش کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ غاصب صہیونی ہر روز مختلف بہانوں سے مسجد الاقصی پر حملے کرتے ہیں اور مسجد میں داخل ہوکر اس کے مختلف حصوں میں گردش کرتے ہیں اور یہودی مذہب کی مخصوص عبادات بجالاتے ہیں۔

ان کے ان اقدامات کا مقصد مسلمانوں کو باور کرانا ہے کہ مسجد الاقصی صرف مسلمانوں سے متعلق نہیں ہے۔

616954

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجۃ الاسلام حسن روحانی:

ایرانی عوام کی کامیابیاں،اللہ کی راہ میں قربانی اورجہاد کےمرہون منت ہیں

خبررساں ایجنسی شبستان: ایرانی صدر نےشہداء کےاہل خانہ کی ضیافت افطارمیں شہادت اورقربانی کوانتہائی گرانقدراورعظیم قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ ایرانی عوام کی کامیابیاں، اللہ کی راہ میں قربانی اورجہاد کے مرہون منت ہیں۔

منتخب خبریں