خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۲۷ شهریور ۱۳۹۸

الأربعاء ١٩ المحرّم ١٤٤١

Wednesday, September 18, 2019

وقت :   Wednesday, March 15, 2017 خبر کوڈ : 67241
حجۃ الاسلام سعید اوتارخانی:
تشیع،شیخ صدوق (رح) کی زحمات کے مرہون منت ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: شہرری کےمحکمہ اوقاف وخیراتی امورکےسربراہ نے کہا ہےکہ شیعہ، محدث عالی مقام شیخ صدوق علیہ الرحمہ کی زحمات کے مرہون منت ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق شہرری کےمحکمہ اوقاف وخیراتی امورکے سربراہ حجۃ الاسلام سعید اوتارخانی نے ۱۴مارچ کو شیخ صدوق نامی پہلی قومی کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ شیعہ، اس جلیل القدرمحدث شیخ صدوق رحمۃ اللہ علیہ کی زحمات کے مرہون منت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ ہمارے ملک کا ایک سرمایہ شیخ صدوق علیہ الرحمہ جیسی شخصیت کا وجود ہےکہ جنہوں نے بہت سے حدیثی کتابوں کو تالیف کیا ہے لیکن جس طرح ان کوپہچاننا چاہیے تھا اس طرح نہیں پہچانا گیا ہے۔

حجۃالاسلام اوتارخانی نےکہا ہے کہ ہم ایسے زمانے میں موجود ہیں کہ جب دشمن نے ہماری ثقافت کو نشانہ بنا رکھا ہے لہذا شیخ صدوق جیسے علماء کا تعارف اس قسم کے حملوں میں موثر ہوسکتا ہے۔

انہوں نے شیخ صدوق رحمۃ اللہ علیہ کے موضوع پرپہلی قومی کانفرنس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ صدوق کے بارے میں لوگوں کی آگاہی کے لیےاس کانفرنس کو دو حصوں علمی اور سائبرمیں منعقد کیا گیا ہے کہ جس کو بہت زیادہ پسندکیا گیا ہے۔

۶۱۷۳۱۶

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں