خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۲۶ مهر ۱۳۹۶

الأربعاء ٢٨ المحرّم ١٤٣٩

Wednesday, October 18, 2017

وقت :   Wednesday, March 15, 2017 خبر کوڈ : 67249
سید رضا صالحی:
حکومت عوام کے روزگار مہیا کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے
سماجی: وزیرثقافت و ارشاد اسلامی نے کہا کہ اقتصادی حوالے سے جہاد کی ضرورت ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرثقافت و ارشاد اسلامی سید محمد رضا صالحی نے کہا کہ ایرانی قوم نے ہر طرح کے حالات میں صبر و استقامت کا مظاہرہ کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ دنیا کی ایک عظیم قوم ہے۔

انہوں نے کہا حکومت کی کوشش ہے کہ اقتصادی مشکلات کے حل کیلئے اقدامات کرے اور اس حوالے سے عملی اقدام اٹھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے بعض مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اقتصادی مشکلات کے حل کیلئے پوری قوم متحد ہوجائے اور اس حوالے سے جہاد کرے۔

انہوں نے کہا ہر سال سات لاکھ لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں لیکن روزگار کیلئے رجوع کرنے والوں کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہے۔

سید رضا صالحی نے کہا ان حالات میں قومی اتفاق و اتحاد اور اقتصادی حوالے سے جہاد ہی قوم کو مشکلات سے نکال سکتا ہے۔

617349

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ جعفر سبحانی:

جوانی میں علم و دانش کے حصول پر توجہ دینی چاہئے

سماجی: ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ جعفر سبحانی نے کہا جوانی کے زمانے میں علم و دانش حاصل کرنے اور تالیف و تصنیف پر زیادہ توجہ دینی چاہئے انہوں نے کہا اس عمر میں زیادہ مطالعہ اور علمی مباحثہ کرکے اسے لکھنا چاہئے کیونکہ اس زمانے کا علم بڑھاپے میں انسان کے لئے روشن چراغ کی طرح ہوتا ہے۔

منتخب خبریں