خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۳ بهمن ۱۳۹۶

الثلاثاء ٧ جمادى الأولى ١٤٣٩

Tuesday, January 23, 2018

وقت :   Wednesday, March 15, 2017 خبر کوڈ : 67253
آیت اللہ علوی گرگانی:
ایمان عمل صالح میں ظاہر ہوتا ہے
سماجی: آیت اللہ علوی گرگانی نے کہا ایمان عمل صالح میں ظاہر ہوتا ہے جب تک عمل صالح موجود نہ ہو ایمان مفہوم پیدا نہیں کرتا۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ محمد علی علوی گرگانی نے 14 مارچ 2017 شہر قم میں اپنے دفتر میں دینی طلاب کی عمامہ گزاری کی تقریب میں قرآنی تعلیمات کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کلام خدا کو انتہائی توجہ سے سننا اور اسی پر عمل کرنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کلام حق کو سننے کا لازمہ ایمان کا ہونا ہے۔ انہوں نے کہا قرآن کریم نے بھی کلام حق پر توجہ دینے اور اس پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔

آیت اللہ علوی گرگانی نے کہا ایمان عمل صالح میں ظاہر ہوتا ہے جب تک عمل صالح نہ ہو ایمان کسی کام کا نہیں ہے۔

انہوں نے دینی طلاب کو پسندیدہ اخلاق کی تاکید کرتے ہوئے کہا اگر آپ مدتوں درس پڑھتے رہیں لیکن آپ پسندیدہ اخلاق کے مالک نہ ہوں تو آپ کے علم کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

آیت اللہ علوی گرگانی نے کہا استاد کا احترام بہت اہم ہے کیونکہ استاد کا شاگرد کی گردن پر بہت بڑا حق ہے طلاب کو چاہئے کہ وہ ہمیشہ اپنے اساتذہ کا احترام کریں۔

617188

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

دشمن بعض افراد کی کم علمی سے سوء استفادہ کرتا ہے

شبستان نیوز : ایران عدلیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ دشمن بعض افراد کی کم علمی سے سوء استفادہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہونے والی حالیہ ہنگاموں کے نتیجے میں جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں جو لوگ بے گناہ ثابت ہوئے وہ ان شاء اللہ اسلامی نرمی و رحمت کا مظاہرہ دیکھیں گے۔

منتخب خبریں