خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۳۰ مرداد ۱۳۹۶

الاثنين ٢٩ ذو القعدة ١٤٣٨

Monday, August 21, 2017

وقت :   Thursday, March 16, 2017 خبر کوڈ : 67258
آیت اللہ جاودان:
گناہ اخلاق سےمربوط ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ جاودان نےکہا ہے کہ گناہ اخلاق سےمربوط ہے مثال کےطورپر اگرہم کسی ایسے شخص کے بارے میں برا خیال کریں کہ جس سے کوئی چیز نہیں دیکھی ہے تویہ یقینا یہ ایک شیطانی سوچ ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق معلم اخلاق آیت اللہ علی جاودان نےمرحوم آیت اللہ شیخ زاہد نامی امام بارگاہ میں اپنے درس اخلاق میں  راہ کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ« إِنَّ الَّذينَ لا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ عَنِ الصِّراطِ لَناكِبُون‏ » جو لوگ آخرت پرایمان نہیں رکھتے وہ راستہ بھٹک چکے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ بعض اوقات انسان راستے پرچل رہا ہے لیکن غلطی کرجاتا ہے تویہ قابل معافی ہے لیکن اگرکوئی راستہ بھٹک  گیا ہو تو وہ قابل معافی  نہیں ہے کیونکہ راستہ سے بھٹک جانا یعنی اصولوں کو کھو دینا ہے۔

آیت اللہ جاودان نے نوروز کےبارے میں کہا ہے کہ ایرانی گزشتہ کئی سالوں سے نوروزکو عید مناتے آرہے ہیں اورعرفی طور پریہ ایک عید شمارہوتی ہے ہم بھی اس سے استفادہ کرتے ہوئے صلہ رحم کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ البتہ صلہ رحم فقط ایک دوسرے کے گھروں میں آمد ورفت نہیں ہے، ممکن ہےکہ اس آمد ورفت میں دسیوں گناہ بھی انجام دیے جائیں، اگر ہمارا صلہ رحم گناہ سے آلودہ نہ ہو تو پھراس کی قدروقیمت ہے۔

اس معلم اخلاق نے کہا ہےکہ جب گناہ نہیں کرتے تو ہمارا دن مبارک اوربابرکت ہوجاتا ہے کیونکہ ہرنحوست گناہ کی وجہ سے ہے، کربلا میں اتنی زیادہ مصیبتوں کےباوجود امام حسین علیہ السلام کے لیے ذرہ بھی منحوس نہیں تھا بلکہ بابرکت تھا اوریہ برکت ہم تک بھی پہنچی ہے، کیونکہ اسی دن کی وجہ سے آج ہم مسلمان ہیں۔

آیت اللہ جاودان نےمزید کہا ہےکہ سب سے پہلے ہمیں اپنی آنکھ، کان، زبان اوراپنےاعمال کی ٖحفاظت کرنی چاہیے، اس کے بعد برے اخلاق کے ساتھ جنگ کرنی چاہیے کیونکہ ہم سےجو بری صفت جاتی ہے اس کی جگہ پرایک اچھی صفت آجاتی ہے اورپھرایمان مستحکم ہوجاتا ہے۔

۶۱۷۶۰۱

 

 

کلیدی الفاظ:
|
|
|

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

نوجوانوں میں دینی اور انقلابی جذبے کی تقویت پر زور

خبررساں ایجنسی شبستان پیر کی صبح صوبہ یزد اور ہمدان کے تعلیمی اور ثقافتی امور کے عہدیداروں کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نوجوان نسل میں انقلابی اور جہادی جذبے کی تقویت پر زور دیا۔

منتخب خبریں