خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۸ فروردین ۱۳۹۶

الثلاثاء ١ رجب ١٤٣٨

Tuesday, March 28, 2017

وقت :   Saturday, March 18, 2017 خبر کوڈ : 67274

حلب کی ایک مسجد پرحملے کی مذمت
خبررساں ایجنسی شبستان: شام کےشہرحلب کی ایک مسجد پرفضائی حملےکے نتیجے میں ۴۲افراد شہید اورسوافراد زخمی ہوگئے ہیں اورترکی نےاس حملےکی مذمت کی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے (عیون) نیوز چینل کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ شام کے صوبے حلب کی ایک مسجد پرفضائی حملے کے نتیجے میں ۴۲ شہری جاں بحق اورسو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

شام میں ہیومن رائٹس واچ نےاس خبرکو شائع کرتے ہوئےاعلان کیا ہےکہ نامعلوم جنگی جہازوں نے شام کے سرحدی صوبے حلب کےمغربی شہر(الاتارب) کے جنوب مغرب میں واقع گاوں(الجینہ) کی ایک مسجد پرحملہ کیا ہےجس کے نتیجے میں ۴۲افراد جاں بحق اورسو افرادزخمی ہوگئے ہیں۔

پینٹاگان نےاس مسجد کونشانہ بنانےکو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دہشتگردوں پرحملہ کرنے کی غرض سے ادلب سے کچھ کلومیٹر کے فاصلے پرہیں۔ جبکہ رپورٹس سےمعلوم ہوتا ہےکہ اس مسجد کے ملبے سے امریکی میزائل کے ٹکڑے ملے ہیں۔

الجینہ کےمقامی ذرائع نے بھی اعلان کیا ہے کہ امدادی فورسز کی مدد سے ملبے تلے دھبے ہوئے اجساد کی تلاش کا عمل انجام دیا جاچکا ہے۔

ترکی کے مذہبی امو رکے سربراہ محمد گورمز نےاس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد میں نماز اورسجدے کی حالت میں بےگناہ شہریوں کے قتل عام کی کوئی منطقی دلیل موجود نہیں ہے اوریہ انسانی قتل عام شمارہوتا ہے۔انہوں نے اس مسجد میں جاں بحق ہونے والے افراد  کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔

۶۱۷۸۶۷

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

داعش کو بہت جلد شکست ہوگی : حیدرالعبادی

خبررساں ایجنسی شبستان عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے کہ داعش کے خلاف جنگ کے لئے امریکہ کے پاس کوئی نیا منصوبہ نہیں ہے اور جیسا کہ واضح ہے، امریکی حکومت کے پاس ابھی کوئی تیارہ شدہ منصوبہ نہیں ہے۔

منتخب خبریں