خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۳۰ مرداد ۱۳۹۶

الاثنين ٢٩ ذو القعدة ١٤٣٨

Monday, August 21, 2017

وقت :   Saturday, March 18, 2017 خبر کوڈ : 67275

صہیونیوں کی فائرنگ سےایک فلسطینی نوجوان شہید
خبررساں ایجنسی شبستان: صہیونی فورسزنے جمعہ کے دن شہرالخلیل کے شمال میں واقع العروب کیمپ کے باسیوں پرفائرنگ کی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے فلسطین انفارمیشن سنٹر کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ صہیونی فورسز کی وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں سولہ سالہ مراد یوسف ابو عازی کو گولی لگی ہے جس کی وجہ سے وہ شہید ہوگیا ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت نے بھی اس فلسطینی نوجوان کی شہادت کی خبرکی تائید کی ہے۔

قابل ذکرہےکہ اس وقت اردن کا مغربی کنارہ غاصب صہیونیوں اورفلسطینیوں کے درمیان مسلسل جھڑپوں کا میدان بنا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ اس فلسطینی نوجوان کی شہادت کے ساتھ بیت المقدس انتفاضہ کے شہداء کی تعداد ۲۸۷ افراد ہوگئی ہے۔

افسوسناک بات یہ ہے کہ فلسطین میں آئے روز صہیونی درندوں کے ہاتھوں بے گناہ  فلسطینی جوانوں اورنوجوانوں کا قتل عام ہورہا ہے جبکہ  مسلمان حکمرانوں بالخصوس عرب حکمرانوں کے کانوں  پرجوں تک نہیں رینگتی ہے بلکہ آل سعود کے حکمران( کہ جو اپنے آپ کو خادم الحرمین الشریفین کا نام دیتے ہیں) تو صہیونی حکمران کے ساتھ روابط کو فروغ دیتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ لہذا تمام مسلمانوں کو اپنی صفوں میں اتحاد ووحدت قائم کرکے صہیونی دشمنوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

۶۱۷۹۰۱

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

نوجوانوں میں دینی اور انقلابی جذبے کی تقویت پر زور

خبررساں ایجنسی شبستان پیر کی صبح صوبہ یزد اور ہمدان کے تعلیمی اور ثقافتی امور کے عہدیداروں کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نوجوان نسل میں انقلابی اور جہادی جذبے کی تقویت پر زور دیا۔

منتخب خبریں