خبرگزاری شبستان

شنبه ۳ تیر ۱۳۹۶

السبت ٣٠ رمضان ١٤٣٨

Saturday, June 24, 2017

وقت :   Saturday, March 18, 2017 خبر کوڈ : 67276

دنیا بھرمیں وہابی دہشتگردی کو سعودی عرب کے برانڈ کے تحت صادر کیا جاتا ہے: شمخانی
خبررساں ایجنسی شبستان اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں وہابی تکفیری دہشت گردوں اور دہشت گردی کو سعودی عرب کے برانڈ کے تحت فروغ دیا جارہا ہے اور دہشت گردی کے فروغ کے سلسلے میں سعودی عرب کے ملاؤں کے فتوے غور طلب ہیں۔

علی شمخانی نے کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے بجائے ان کی مالی حمایت اور انھیں فروغ دینے کی راہیں ہموار کررہے ہیں۔

شمخانی نے ایران کے بارے میں سعودی عرب کے دعوؤں کو رد کرتے ہوئےکہا کہ سعودی عرب دہشت گرد بنانے کی بہت بڑی فیکٹری ہےجہاں دہشت گردوں کو تیار کرکے دنیا بھر میں صادر کیا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب پر حاکم عقیدہ ہی دہشت گردی کے فروغ کے لئے کافی ہے کیونکہ وہابی عقیدہ اصلی اور حقیقی اسلام سے بہت دور ہے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے نظریہ کے مخاطب پریشان حال اور تحقیر شدہ افراد ہوتے ہیں جو بہت جلد وہابی تکفیری بن کر سعودی عرب کے برانڈ کے تحت دہشت گردی کو صادر کرتے ہیں۔

شمخانی نے کہا کہ دنیا اچھی طرح جانتی ہے کہ سعودی عرب اصلی اسلامی نظریات سے بہت دور ہے اور اسی وجہ سے وہ دہشت گردی صادر کرنے کی بہت بڑی فیکٹری میں تبدیل ہوچکا ہے۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجۃ الاسلام حسن روحانی:

ایرانی عوام کی کامیابیاں،اللہ کی راہ میں قربانی اورجہاد کےمرہون منت ہیں

خبررساں ایجنسی شبستان: ایرانی صدر نےشہداء کےاہل خانہ کی ضیافت افطارمیں شہادت اورقربانی کوانتہائی گرانقدراورعظیم قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ ایرانی عوام کی کامیابیاں، اللہ کی راہ میں قربانی اورجہاد کے مرہون منت ہیں۔

منتخب خبریں