خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۱ تیر ۱۳۹۶

الخميس ٢٨ رمضان ١٤٣٨

Thursday, June 22, 2017

وقت :   Saturday, March 18, 2017 خبر کوڈ : 67278

پڑوسی ملکوں کے نام ایران کے اسپیکر کا پیغام نوروز
خبررساں ایجنسی شبستان ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے ہفتے کے روز مختلف ملکوں منجملہ آذربائیجان، ترکمنستان، افغانستان، پاکستان، تاجیکستان، کرغیزستان، قزاقستان، عراق، ترکی اور ازبکستان کے پارلیمانی اسپیکروں کے نام اپنے پیغام میں عید نوروز کی آمد کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی ہے۔

ڈاکٹر لاریجانی نے اپنے  پیغام میں علاقے کی اقوام کی ترقی و پیشرقت اور انصاف کے لئے دعا و آرزو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، امن اور مختلف شعبوں میں ترقی و پیشرفت کے لئے علاقے کے تمام ملکوں کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر تعاون کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پارلیمانی گفتگو، پائدار امن اور دوستانہ تعلقات کی تقویت کا باعث بنے گی۔

قابل ذکر ہے کہ ایران میں اکّیس مارچ سے نیا ہجری شمسی سال شروع ہوتا ہے یکم فروردین مطابق اکّیس مارچ سے جشن نوروز کا آغاز ہوتا ہے اور یہ تہوار ایران کی قدیم ثقافت کا اہم ترین حصہ ہے۔

یکم فروردین یعنی آغاز نو روز کو سنہ دو ہزار دس میں اقوام متحدہ کے کلینڈر میں بھی باضابطہ طور پر درج کیا گیا ہے۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجۃ الاسلام حسن روحانی:

ایرانی عوام کی کامیابیاں،اللہ کی راہ میں قربانی اورجہاد کےمرہون منت ہیں

خبررساں ایجنسی شبستان: ایرانی صدر نےشہداء کےاہل خانہ کی ضیافت افطارمیں شہادت اورقربانی کوانتہائی گرانقدراورعظیم قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ ایرانی عوام کی کامیابیاں، اللہ کی راہ میں قربانی اورجہاد کے مرہون منت ہیں۔

منتخب خبریں