خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۳۰ مرداد ۱۳۹۶

الاثنين ٢٩ ذو القعدة ١٤٣٨

Monday, August 21, 2017

وقت :   Saturday, March 18, 2017 خبر کوڈ : 67280
آیت اللہ طہ محمدی:
امریکہ کی خیانتوں کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا
سماجی: امام جمعہ ہمدان نے کہا امریکہ کی خیانتوں کی فہرست بہت طویل ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق امام جمعہ ہمدان آیت اللہ غیاث الدین طہ محمدی نے خطبہ جمعہ میں ایرانی قوم کو نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح پوری ایرانی قوم گھروں میں صفائیوں میں مصرف ہے اسی طرح پوری قوم کو اس صفائی کا آغاز اپنی روحوں سے کرنا چاہئے اور عید کے موقع پر صلہ رحمی کرتے ہوئے غریب افراد کو کبھی بھی فراموش نہیں کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ ہر سال عید کے موقع پر بہت سے ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہیں اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ایرانی قوم حادثات سے بچنے کیلئے ٹریفک قوانین پر عمل کرے۔

انہوں نے امریکہ کے مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ آج تک کسی کا دوست ہوا ہے اور نہ ہوگا امریکہ کی حکومتوں نے ہمیشہ خیانتیں کیں ان خیانتوں کی فہرست بہت طویل ہے۔

آیت اللہ طہ محمدی نے کہا اس لئے عالمی طاقتوں اور امریکہ کے ساتھ کئے گئے معاہدہ پر زیادہ خوش ہونے کی ضرورت نہیں ہے اس لئے کہ ابھی تک ایران نے معاہدے کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی لیکن امریکہ مسلسل معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہورہا ہے۔

617779

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

نوجوانوں میں دینی اور انقلابی جذبے کی تقویت پر زور

خبررساں ایجنسی شبستان پیر کی صبح صوبہ یزد اور ہمدان کے تعلیمی اور ثقافتی امور کے عہدیداروں کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نوجوان نسل میں انقلابی اور جہادی جذبے کی تقویت پر زور دیا۔

منتخب خبریں