خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۹ مهر ۱۳۹۶

السبت ١ صفر ١٤٣٩

Saturday, October 21, 2017

وقت :   Saturday, March 18, 2017 خبر کوڈ : 67281
حجت الاسلام تقی روحانی:
ایرانی قوم کبھی بھی دشمن کی طرف دست سوال دراز نہیں کرے گی
سیاسی: امام جمعہ شہر رودسر نے کہا کہ دشمن ایرانی قوم کو دھمکیوں کے ذریعے نہیں جھکا سکتا۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شہر رودسر کے امام جمعہ حجت الاسلام تقی روحانی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ ایرانی قوم نئے ایرانی سال کی تیاریوں میں مصروف ہے ایرانی سال کے آغاز میں منائی جاتی ہے جس کے خاص آداب ہیں۔

انہوں نے مزید کہا نوروز کے بہترین آداب میں سے صلہ رحمی ہے اس لئے عید کے موقع پر غریب اور نادار لوگوں کا خیال رکھنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ نئے سال کے آغاز میں ہر طرح کی کدورت کو دل سے نکال دینا چاہئے اسی طرح انہوں نے بتایا کہ ہر سال عید کے موقع پر لاکھوں لوگ زیارات مقامات مقدسہ عراق کا سفر کرتے ہیں اس سال تین لاکھ افراد عراق کا سفر کریں گے۔

حجت الاسلام تقی روحانی نے کہا صوبہ گیلان کی طرف سے بھی اہل وطن کی ایک بڑی تعداد سیر و سیاحت کی غرض سے سفر کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ دشمن اقتصادی پابندیوں کے ذریعے ایرانی قوم کو جھکانے کی کوشش کررہا ہے لیکن یہ دشمن کی بھول ہے کہ وہ دھمکیوں کے ذریعے ایرانی قوم کو جھکا سکتا ہے ایرانی قوم جھکی ہے اور نہ کبھی جھکے گی۔

انہوں نے کہا دھمکیوں کے ڈر سے ایرانی قوم کبھی بھی دشمن کی طرف دست سوال دراز نہیں کرے گی۔

617786

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ہنر، جنگ و دہشت سے مقابلے کا ہتھیار ہے

شبستان نیوز : وزارت امور خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ’’اعلان گفتگو‘‘ نامی پوسٹرز کی نمائش میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش میں موجود ہر پوسٹر اتنی طاقت رکھتا ہے کہ سینکڑوں ڈونلڈ ٹرامپ کو جواب دے سکے۔

منتخب خبریں