خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۳۰ مرداد ۱۳۹۶

الاثنين ٢٩ ذو القعدة ١٤٣٨

Monday, August 21, 2017

وقت :   Saturday, March 18, 2017 خبر کوڈ : 67282
حسن نصراللہ:
تکفیری عراق، شام اور یمن میں کامیاب ہوجاتے تو کعبہ کو نابود کردیتے
بین الاقوامی: حزب اللہ کے سربراہ نے کہا تکفیریوں کا مقصد کعبہ اور مسجد النبی(ص) کو گرانا تھا۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے السومریہ نیوز کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا اگر تکفیری شام، عراق اور یمن پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوجاتے تو یہ لوگ کسی بھی ایک مقدس مقام کو نہ چھوڑتے بلکہ تباہ و برباد کردیتے۔

انہوں نے کہا وہابیوں کے بزرگوں کا بہت پہلے سے یہ منصوبہ رہا ہے کہ رسول خدا(ص) کی قبر مبارک کو مسمار کردیں لیکن اسلامی تحریکوں کے دباو کی وجہ سے وہ ایسا کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

انہوں نے مزید کہا مسلمانوں نے ایسا کرنے کی صورت میں شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا جس کے بعد وہابیوں کے بزرگوں کو قبر رسول(ص) کو مسمار کرنے کا موقع نہ مل سکا۔

حسن نصراللہ نے کہا ان لوگوں نے حضرت حجر بن عدی کی قبر کو مسمار کردیا اگر ان کو موقع ملتا تو یہ رسول خدا(ص) کی قبر مبارک کو بھی شہید کردیتے۔

انہوں نے مزید کہا وہابیوں کا بنیادی عقیدہ ہے کہ رسول خدا(ص) کی قبر مبارک کو شہید کردیا جائے اس طرح ان کا عقیدہ ہے کہ خانہ کعبہ کی عمارت کو بھی گرادیں۔

حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری نے کہا اس لئے حزب اللہ تکفیریوں کے اسلام دشمن اقدامات کا راستہ روکنے کیلئے لڑرہی ہے اور ان اسلام دشمنوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھے گی۔

617785

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

نوجوانوں میں دینی اور انقلابی جذبے کی تقویت پر زور

خبررساں ایجنسی شبستان پیر کی صبح صوبہ یزد اور ہمدان کے تعلیمی اور ثقافتی امور کے عہدیداروں کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نوجوان نسل میں انقلابی اور جہادی جذبے کی تقویت پر زور دیا۔

منتخب خبریں