سروس زبان اردو |
|
وقت : |
Saturday, March 18, 2017 |
|
خبر کوڈ : |
67283 |
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق جرمنی میں تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ایک جگہ خریدی جہاں پر مسجد تعمیر کی جانی تھی لیکن جرمنی مذہبی شدت پسندوں کو مسجد کی تعمیر پر اعتراض تھا اس لئے انہوں نے گذشتہ روز مسجد کی تعمیر کیلئے مختص کی جانے والی زمین پر لکڑی کی صلیب لٹکا دی۔
شدت پسندوں کا مطالبہ ہے کہ مسجد کی تعمیر کیلئے تمام مقامی لوگوں سے اجازت نہیں لی گئی ان کا مطالبہ تھا کہ جس علاقے میں مسجد تعمیر کی جارہی ہے وہاں کے تمام لوگوں سے مسجد کی تعمیر کی اجازت لی جائے اور اس مقصد کیلئے ریفرنڈم کروایا جائے۔
قابل ذکر ہے کہ یورپ سمیت امریکہ میں اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے لیکن بعض مذہبی شدت پسند گروہ موجب بنے ہیں کہ اسلام کے پھیلاو میں کمی آجائے۔
القاعدہ، طالبان اور داعش جیسے گروہوں کا مقصد ہی اسلام کا راستہ روکنا تھا اس لئے پروپیگنڈا سے متاثر ہوکر یورپ کا ہر شخص ہر مسلمان کو دہشت گرد سمجھتا ہے اس لئے یورپ میں مسلمانوں کے خلاف ایک فضا بن گئی ہے اس لئے مقامی لوگ مساجد کی تعمیر کے خلاف ہیں۔
617851