خبرگزاری شبستان

شنبه ۳ تیر ۱۳۹۶

السبت ٣٠ رمضان ١٤٣٨

Saturday, June 24, 2017

وقت :   Sunday, March 19, 2017 خبر کوڈ : 67286

مسلمان خواتین کی منزلت کی شناخت کی اہمیت پر رہبر انقلاب اسلامی کی تاکید
خبررساں ایجنسی شبستان رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ غالب امکان یہ ہے کہ مغربی دنیا میں عورت کومال دنیا قرار دیا جانا انسانی معاشرے کو تباہ کرنے کے لئے صیہونیوں کی سازشوں کا ایک حصہ ہو.

رہبرانقلاب اسلامی نے اتوار کی صبح صدیقہ طاہرہ جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پرمداحان اہلبیت عصمت و طہارت اور شعرائے کرام سے خطاب کرتے ہوئے مغرب میں جنسیت کے لحاظ سے انصاف اور جنسیت کے اعتبار سے مساوات کے مفاہیم کی ترویج کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ انصاف کا مطلب خدا داد صلاحیتوں کی شناخت اور ان کو پروان چڑھانا ہے-

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آج مغربی دانشور اور وہ افراد جو جنسیت کے لحاظ سے مساوات جیسے مسائل پر زور دیتے رہے ہیں اپنے اقدامات کے منفی نتائج اور ان سے پیدا ہونے والی اخلاقی برائیوں کی وجہ سے پشیمان ہیں-

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک حقیقی رہنما، شریکہ حیات اور ماں کے طور پر جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی سیرت اور کردار کو مسلمان خواتین کے لئے ایک مکمل نمونہ قرار دیا-

رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کو دین اسلام کی خاتون کا ایک مکمل مصداق اور اسلامی خواتین کی قائد و رہنما سے تعبیر کیا اور اس بات پر تاکید فرمائی کہ مسلمان خواتین کی منزلت کی شناخت کی اہمیت پر زیادہ سے زیادہ توجہ دی جانی چاہئے-     

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجۃ الاسلام حسن روحانی:

ایرانی عوام کی کامیابیاں،اللہ کی راہ میں قربانی اورجہاد کےمرہون منت ہیں

خبررساں ایجنسی شبستان: ایرانی صدر نےشہداء کےاہل خانہ کی ضیافت افطارمیں شہادت اورقربانی کوانتہائی گرانقدراورعظیم قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ ایرانی عوام کی کامیابیاں، اللہ کی راہ میں قربانی اورجہاد کے مرہون منت ہیں۔

منتخب خبریں