خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۸

الثلاثاء ١٩ ذو الحجّة ١٤٤٠

Tuesday, August 20, 2019

وقت :   Thursday, March 23, 2017 خبر کوڈ : 67291

ایرانی صدر نے نئے سال کی آمد پر مراجع تقلید کو مبارک باد پیش کی
سیاسی: صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے سال جدید کی مناسبت سے مراجع تقلید کو مبارک باد پیش کی انہوں نے شہر قم میں مراجع تقلید کو جدا جدا ٹیلیفون کرکے نئے شمسی سال کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحانی نے آیت اللہ صافی گلپائیگانی، آیت اللہ وحید خراسانی، آیت اللہ مکارم شیرازی، آیت اللہ جوادی آملی، آیت اللہ جعفر سبحانی، آیت اللہ نوری ہمدانی، آیت اللہ علوی گرگانی، اور آیت اللہ حسین مظاہری سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک گفتگو میں نئے سال کی آمد پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ملت ایران کی خدمت کرنے میں مراجع تقلید کی طرف سے حکومت کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ایرانی صدر نے مراجع تقلید سے ٹیلیفونک گفتگو میں اظہار کیا کہ رہبرانقلاب اسلامی کی رہنمائی اور مراجع تقلید کی حمایت سے ہر سال ملت ایران کیلئے ترقی اور پیشرفت کا سال ہوگا اور اس سال جوانوں کو روزگار کے بیشتر مواقع فراہم کئے جائیں گے اور ملکی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔

مراجع تقلید نے بھی نئے سال کی مناسبت سے صدر اسلامی جمہوریہ ایران کو مبارک باد پیش کی اور حکومت کی خدمات کو سراہا اور ملت ایران اور بالخصوص محروم طبقے کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنے کی آرزو کی۔

618145

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں