خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۱۰ اردیبهشت ۱۳۹۶

الأحد ٤ شعبان ١٤٣٨

Sunday, April 30, 2017

وقت :   Saturday, April 08, 2017 خبر کوڈ : 67441
شامی عوام:
شام پرامریکی حملہ جنگی جرم ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: شامی عوام نےاس ملک پرامریکی حملےکو جنگی جرم قراردیتے ہوئے اس حملے کی بھرپورمذمت کی ہے؛ جبکہ اقوام متحدہ نےفقط امید ظاہرکرتے ہوئےکہا ہے کہ شام پرامریکی حملہ اس ملک کی صورتحال کو زیادہ خراب نہیں کرے گا۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی عوام نے دمشق کی سڑکوں پرنکل کراس ملک پرامریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے پوری ملت پرحملہ قراردیا ہے۔

دمشق کے ایک شہری نے اس بارے میں کہا ہےکہ یہ ایک جنگی جرم ہے کیونکہ شامی فوجی ہمارے ملک کا ایک حصہ ہیں اورہم اس اقدام کو ہرگزقبول نہیں کرتے ہیں۔

اس اجتماع میں شامل ایک شخص نےمزید کہا ہےکہ ہم شامی عوام امریکہ  کےاس مجرمانہ اور وحشیانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہیں کہ جو انسانی حقوق کی حمایت کا دعویٰ کرتا ہے۔

ایک اورشامی شہری نے بھی کہا ہےکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ ہمارے ملک میں داخل ہونے کا سوچ رہے ہیں جس طرح کہ وہ عراق میں موجود ہیں۔

مظاہرین نے دمشق کی سڑکوں پراجتماع کرتے ہوئے شام پرامریکی حملےکی شدید مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو اس ملک میں دہشتگردوں کےخلاف شامی فوج کےکارناموں کےمقابلےمیں ردعمل قراردیا ہے۔

قابل ذکرہےکہ گزشتہ روز شام پرامریکہ کے غیرقانونی حملےکی مذمت کرتے ہوئے دسیوں افراد نے مظاہرہ کرتے ہوئےامریکی حملےکے خلاف نعرے لگائے ہیں۔

جب کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہ پیٹرتامیسون نے امید ظاہرکی ہے کہ شام پرامریکہ کا میزائل حملہ اس ملک کی صورتحال کو مزید خراب نہ کردے۔ انہوں ںے مزید کہا ہےکہ جنیوا اور قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہونے والے امن مذاکرات شامی بحران کے سیاسی راہ حل کا باعث بن سکتے ہیں۔

۶۲۰۵۰۶

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ایران میں پاکستانی قونصل جنرل کی طلبی، پاک، ایران سرحد پر دہشتگردی واقعے پر شدید احتجاج

شبستان نیوز ایجنسی: پاک،ايران سرحد کے قريب ميرجاوہ کے علاقے ميں ايراني فورسز پر دہشت گردوں کے حملے سے اہلکاروں کي شہادت پر صوبہ سيستان و بلوچستان کے گورنر جنرل نے پاکستاني قونصل جنرل کو طلب کرکے اس واقعے پر احتجاج کيا.

منتخب خبریں