خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۱۰ اردیبهشت ۱۳۹۶

الأحد ٤ شعبان ١٤٣٨

Sunday, April 30, 2017

وقت :   Saturday, April 08, 2017 خبر کوڈ : 67442
حنا شمسی:
شام پرامریکی میزائل حملہ ایک جنگی جرم ہےکہ جس کی کوئی دلیل نہیں ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: شام پرامریکی میزائل حملے پراعتراضات کا سلسلہ جاری ہے اوراس حملے کےمخالفین اسے ایک غیرقانونی حملہ قراردیتے ہیں۔ بعض افراد اس حملے کو امریکہ کے آئین کےمنافی جانتے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی شہری آزادیوں کی یونین میں قومی سلامتی پروجیکٹ کی سربراہ حنا شمسی نےبھی اس یونین کی سائٹ پرایک آرٹیکل میں لکھا ہے کہ  کوئی بھی چیز شام پرڈونالڈ ٹرمپ کے حملے کے غیرقانونی ہونے کی توجیہ نہیں کرتی ہے۔ ٹرمپ نے کانگرس سےاجازت لینے اوراپنے ملک کے آئین پرتوجہ دیے بغیرایک ایسے ملک پرحملہ کیا ہے کہ جس نے ہمارے ملک کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا ہے۔ یہ کام طاقت کے استعمال میں بعض اہم قانونی پابندیوں کی خلاف ورزشی شمارہوتا ہے۔

امریکہ کے آئین نےکانگرس کو ایک انتہائی اہم اوربنیادی ذمہ داری سونپی ہوئی ہےکہ عقل وصبراور ضروری اجازت حاصل کرنے کے ساتھ جنگ کی جاتی ہے۔ اسی بنا پرامریکہ کی شہری آزادیوں کی یونین اس بات پرزوردیتی ہے کہ عسکری طاقت کے استعمال کے لیے کانگرس کی تائید کی ضرورت ہے۔

اس کے باوجود شب جمعرات کو شام پرامریکی حملے کے بعد ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی عوام کی حفاظت کے لیے یہ حملہ کیا گیا ہے لہذا کانگرس کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ استدلال امریکی آئین کو توڑنے کے لیے امریکی صدرکے اقدام کی توجیہ نہیں کرتا ہے۔ یہ منطق، ریاکاری اورآزارواذیت کی منطق ہے۔ وہ ایسے حالات میں شامی عوام کے دفاع کی بات کررہا ہے کہ جب اس نے اس ملک کے عوام کو امریکی سرزمین میں داخل ہونے پر پابندی کے قانون پردستخط کیے ہوئے ہیں۔

اسی طرح شام کی سرزمین پرٹرمپ حکومت کےحملے اقوام متحدہ کے منشورکے خلاف ہیں کہ جو امریکہ کے لیے ایک لازمی معاہدہ شمارہوتا ہے۔ اس منشور میں اپنے دفاع سے ہٹ کرکسی دوسرے ملک پرحملے کو منع کیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے یکطرفہ طورپرشام کے خلاف جنگی اقدام کیا ہے۔ کانگرس میں موجود ہمارے نمائندوں کو اس مسئلے کا دقیق جائزہ لینا چاہیے۔

۶۲۰۴۱۵

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ایران میں پاکستانی قونصل جنرل کی طلبی، پاک، ایران سرحد پر دہشتگردی واقعے پر شدید احتجاج

شبستان نیوز ایجنسی: پاک،ايران سرحد کے قريب ميرجاوہ کے علاقے ميں ايراني فورسز پر دہشت گردوں کے حملے سے اہلکاروں کي شہادت پر صوبہ سيستان و بلوچستان کے گورنر جنرل نے پاکستاني قونصل جنرل کو طلب کرکے اس واقعے پر احتجاج کيا.

منتخب خبریں