خبرگزاری شبستان

جمعه ۶ مرداد ۱۳۹۶

الجمعة ٥ ذو القعدة ١٤٣٨

Friday, July 28, 2017

وقت :   Saturday, April 08, 2017 خبر کوڈ : 67443

امام زمانہ(عج) کےساتھیوں کی روحانی خصوصیات
خبررساں ایجنسی شبستان: امیرالمومنین امام علی علیہ السلام نےحضرت امام مہدی علیہ السلام کے ساتھیوں کو اللہ تعالیٰ کی معرفت کا ذخیرہ قراردیتے ہوئے انہیں اچھےالفاظ سے یاد فرمایا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق اسلامک سائنسزاینڈکلچرل ریسرچ سنٹر کےعلمی بورڈ کے رکن حجۃ الاسلام والمسلمین خدامراد سلیمیان اپنی کتاب ( حضرت مہدی علیہ السلام کے عالمی انقلاب میں لوگوں کا کردار) میں لکھتے ہیں: احادیث میں حضرت امام مہدی علیہ السلام کے ساتھیوں کی خصوصیات کے بارے میں بہت زیادہ مطالب موجود ہیں کہ جنہیں مندرجہ ذیل جسمانی اورروحانی خصوصیات میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔

روحانی اورمعنوی خصوصیات

۱۔ توحید

اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اورتوحید پرستی کا عقیدہ، حقیقی مومنین کےعنوان سےحضرت امام مہدی علیہ السلام کے ساتھیوں کےاعتقادات کے سرفہرست ہے۔ امام صادق علیہ السلام نے انہیں ایسے مرد کہا ہے کہ جن کے دل فولاد کے ٹکڑوں کی طرح ہیں۔ وہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی پرخوف زدہ ہیں ، اللہ کی راہ میں شہادت کے لیےدعا کرتے ہیں اوراس راہ میں قتل ہونےکی آرزو رکھتے ہیں۔ امیرالمومنین امام علی علیہ السلام نے حضرت امام مہدی علیہ السلام کے ساتھیوں کو اللہ کی معرفت سے لبریز خزانے قراردیتے ہوئے انہیں اچھےالفاظ میں یاد کیا ہے۔

۲۔ بصیرت

ہدف کی شناخت ، راستے کا چراغ ہےکہ جو راستہ چلنے والے کے لیے راستے کو آسان بنا دیتا ہے۔ اسے حیرت وسرگردانی سے نجات دیتا ہے اورامام مہدی علیہ السلام کے ساتھی بصیرت ، آگاہی اور عقلمندی میں مشہورہوں گے۔ وہ انتہائی آگاہانہ اوربصیرت کے ساتھ راستے کو طے کریں گے اورحق کو باطل سے پہچان لیں گے۔

۳۔ شجاعت

حضرت امام مہدی علیہ السلام کے اصحاب میدان جنگ میں شجاع اوردلیرجنگجو ہوں گے۔ وہ دشمن سے نہیں ڈرتے ہوں گے۔ حضرت بقیۃ الاعظم عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سےعشق ومحبت انہیں قدرت اورطاقت عطا کرے گی۔ امام باقر علیہ السلام نے ان کی تعریف بیان کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ گویا میں دیکھ رہا ہوں کہ وہ ۳۱۳افراد کوفہ کی بلندی پرکھڑے ہیں کہ جن کے دل فولاد کی طرح ہیں اوران کی وجہ سے ہرطرف ایک مہینے کے فاصلے پرموجود دشمنوں کے دل خوفزدہ ہیں۔

۴۔ ولایت محوری

امام زمانہ علیہ السلام کے ساتھی اپنے امام کے فرمان کے تابع ہوں گے اوران کے دستورات پرعمل کرنے کے لیے ایک دوسرے سے سبقت لیں گے۔ ابوبصیر نے بھی امام صادق علیہ السلام سے روایت نقل کی ہے کہ آپ نے فرمایا: کہ امام زمانہ علیہ السلام کے اصحاب کی ایک اہم ترین خصوصیت عصرغیبت میں اپنےامام کا منتظرہونا اورعصرظہورمیں ان کا فرمانبرداراورمطیع ہونا ہے۔

۵۔ ایثاروقربانی

امام مہدی علیہ السلام کے ساتھیوں کی ایک نمایاں خصوصیات ایثاراورقربانی اوردوسروں کو اپنے اوپرترجیح دینا ہے۔ برید عجلی نقل کرتے ہیں کہ امام باقرعلیہ السلام کی خدمت میں عرض کیا گیا کہ کوفہ میں ہمارے بہت سے ساتھی ہیں کہ اگرآپ حکم دیں تو وہ آپ کی مدد کریں گے۔ امام علیہ السلام نے فرمایا: ان میں سے کوئی ایک شخص اپنے بھائی کی جیب میں ہاتھ ڈال کراپنی حاجت حاصل کر سکتا ہے؟ عرض کیا گیا: نہیں۔ امام علیہ السلام نے فرمایا:فهُمْ بِدِمَائِهِمْ أَبْخَلُ۔ وہ اپنا خون بہانے میں کنجوس ہیں۔ پھرفرمایا: إِنَّ النَّاسَ فِي هُدْنَةٍ نُنَاكِحُهُمْ وَ نُوَارِثُهُمْ حَتَّى إِذَا قَامَ الْقَائِمُ جَاءَتِ الْمُزَايَلَةُ وَ أَتَى الرَّجُلُ إِلَى كِيسِ أَخِيهِ فَيَأْخُذُ حَاجَتَهُ فَلَا يَمْنَعُهُ۔

۶۔ سادہ زندگی بسرکرنا

زہد اورسادہ زندگی بسرکرنا نیک لوگوں کا زیور ہے۔ امام صادق علیہ السلام نےحضرت قائم علیہ السلام کے قیام کےلیے جلدی کرنے والے دوستوں کے اصرارپرامام زمانہ علیہ السلام کے ساتھیوں کی سادگی اوران کے زہد کے بارے میں فرمایا: مَا تَسْتَعْجِلُونَ بِخُرُوجِ الْقَائِمِ فَوَ اللَّهِ مَا لِبَاسُهُ إِلَّا الْغَلِيظُ وَ لَا طَعَامُهُ إِلَّا الْجَشِب‏۔ تم کیوں قائم کے قیام پرجلدی کرتے ہو۔ اللہ کی قسم ان کا لباس سخت اوران کی غذا سادہ ہوگی۔

 بعض آیات سے بھی امام زمانہ علیہ السلام کے ساتھیوں کی خصوصیات کو سمجھا جاسکتا ہے جیسا کہ امام صادق علیہ السلام سے نقل ہوا ہےکہ آیہ شریفہ : (يَاأَيهُّا الَّذِينَ ءَامَنُواْ مَن يَرْتَدَّ مِنكُمْ عَن دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتىِ اللَّهُ بِقَوْمٍ يحُبهُّمْ وَ يحُبُّونَهُ أَذِلَّةٍ عَلىَ الْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ عَلىَ الْكَافِرِينَ يجُاهِدُونَ فىِ سَبِيلِ اللَّهِ وَ لَا يخَافُونَ لَوْمَةَ لَائمٍ ذَالِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَاءُ وَ اللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيم‏۔ اے ایمان والو تم میں سے جو بھی اپنے دین سے پلٹ جائے توعنقریب اللہ تعالیٰ ایک اورگروہ کو لے کرآئے گا کہ وہ جن سےمحبت کرتا ہوگا اوروہ بھی اللہ تعالیٰ سےمحبت کرتے ہوں گے۔ وہ مومنین کے ساتھ محبت اورتواضع سے پیش آئیں گے جب کہ کافروں کے ساتھ سختی سےپیش آئیں گے۔ اللہ کی راہ میں جہاد کریں گے اورکسی بھی ملامت کرنے والے سے نہیں ڈریں گے۔ یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہےکہ جسے وہ چاہتا ہےعطا کرتا ہے۔ ۔ ۔) حضرت امام مہدی علیہ السلام کے ساتھیوں کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔ نَزَلَ فِي الْقَائِمِ عَلَيْهِ السَّلَامُ وَ أَصْحَابِهِ۔

اس آیہ شریفہ کی بنا پران کی اہم ترین خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:

۱۔ وہ اللہ سے محبت کرتے ہیں۔

۲۔ اللہ ان سے محبت کرتا ہے۔

۳۔ وہ مومنین کےساتھ متواضع ہیں۔

۴۔ کافروں کے ساتھ سختی سے پیش آتے ہیں۔

۵۔ اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے ہیں۔

۶۔ سرزنش کرنے والوں کی سرزنش سے نہیں ڈرتے ہیں۔

۶۱۹۹۴۲

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امریکی پابندیوں کا مناسب اور بھرپور جواب دیا جائے گا: ایران

خبررساں ایجنسی شبستان ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ مجلس شورائے اسلامی ایران پر پابندی عائد کرنے کے لئے امریکہ کے حالیہ بل کا بھرپور جواب دے گا۔

منتخب خبریں