خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۷ آیان ۱۳۹۶

السبت ٢٩ صفر ١٤٣٩

Saturday, November 18, 2017

وقت :   Thursday, April 13, 2017 خبر کوڈ : 67493

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مسجد "السیدہ زینب" کا تعارف
بین الاقوامی: بعض مورخین کا خیال ہے کہ قبر حضرت زینب(س) قاہرہ میں مسجد السیدہ زینب میں ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق حضرت زینب(س) کے یوم وفات کی مناسبت سے قاہرہ میں مسجد السیدہ زینب اور ان کے مرقد کا مختصر تعارف کرایا جارہا ہے۔

حضرت زینب(س) کا مرقد اور مسجد السیدہ زینب مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے جنوبی علاقے میں حضرت زینب نامی محلے میں واقع ہے۔

یہ مسجد وہ جگہ ہے کہ جس کو حضرت علی(ع) کی بیٹی حضرت زینب(س) کا مدفن بھی کہا جاتا ہے۔ یہ جگہ اہل بیت(ع) سے محبت کرنے والے شیعوں اور اہل بیت کے پیروکاروں کی زیارت گاہ ہے۔

حضرت زینب(س) کے مدفن کے متعلق مختلف اقوال ہیں؛ بعض حضرت زینب(س) کا مدفن شام کو قرار دیتے ہیں اور بعض کا خیال ہے کہ حضرت زینب(س) کے مدفن کی جگہ مصر ہے۔

قاہرہ میں السیدہ زینب نامی علاقے میں مسجد السیدہ زینب اور حضرت زینب(س) کا مرقد واقع ہے۔

بعض مؤرخین کہتے ہیں کہ 85 ہجری میں یہ مسجد حضرت زینب(س) کی قبر پر تعمیر کی گئی تھی اور دسویں صدی ہجری میں اس کی مرمت ہوئی ہے۔ اس کے بعد متعدد بار اس مسجد کی مرمت ہوئی ہے اور عصر حاضر میں اس مسجد کی توسیع کی گئی ہے۔

621156

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

معاشرے کے اندر مشترکہ وقف کی ترویج ہونی چاہیے

شبستان نیوز : ادارہ اوقاف و خیراتی امور کے ثقافتی و سماجی امور کے جنرل ڈائریکٹر نے وقف کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے اندر مشترکہ وقف کی ترویج ہونی چاہیے۔ امامزادوں کے حرم یا ان کے علاوہ دوسرے مقدس مقامات کی ملکیت میں اگر ان کے اپنے اوقاف ہوں تو وہ اپنے تعمیراتی اور ثقافتی امور کے اخراجات وہاں سے پورے کر سکتے ہیں۔

منتخب خبریں