خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۱۰ اردیبهشت ۱۳۹۶

الأحد ٤ شعبان ١٤٣٨

Sunday, April 30, 2017

وقت :   Saturday, April 15, 2017 خبر کوڈ : 67509

مہدوی حکومت میں سیاست اوربین الاقوامی روابط کا مقام
خبررساں ایجنسی شبستان: امام زمانہ علیہ السلام اپنے زمانےکے لوگوں کی عقل اورفہم وفراست کے مطابق ان کے سامنے دلیلیں پیش کریں گے ۔ یہ علمی اورثقافتی دعوت اس طرح لوگوں اورانسانی معاشرے کے کےلیے پیش کی جائےگی کہ ان کے لیے حجت تمام ہوجائےگی اورمعاشرہ اورلوگ ترقی اورسربلندی کے راستے پرگامزن ہوجائیں گے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق مہدویت کےمحقق حجۃ الاسلام والمسلمین سید مجتبیٰ فلاح نےمہدوی حکومت میں بین الاقوامی سیاسی روابط کے بارے میں گفتگو کی ہےکہ جس کا خلاصہ قارئین کے پیش خدمت ہے۔

انہوں نے کہا ہےکہ اگرہم قرآن کریم میں موجود اصول کو حضرت حجت علیہ السلام کی سیرت میں جاری قراردیں تو ہم اس نکتے پرپہنچ سکتے ہیں کہ عصرظہورمیں بھی یقینا سیاسی روابط کی حکمرانی ہوگی۔ اس کی دوسری دلیل یہ ہےکہ رسول گرامی اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرح امام زمانہ علیہ السلام بھی عام دعوت کے ذریعے اپنے قیام اورانقلاب کا آغازکریں گے۔ مختلف قسم کی روایات سے استفادہ ہوتا ہےکہ حضرت حجت علیہ السلام الہی ادیان کےپیروکاروں کو صراط حق کی دعوت دیں گے۔ لہذا مہدوی دور کا ایک اہم حصہ بین الاقوامی روابط اورسیاست پرمشتمل ہوگا۔ آسمانی ادیان کے پیروکارامام زمانہ علیہ السلام سے دلیل اورحجت کا تقاضا کریں گے تو امام علیہ السلام اپنی واضح حجت کے ساتھ انہیں مطمئن کریں گے۔

امام زمانہ علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت اورروش کو ہی مدنظرقراردیں گے اوراپنےعلمی اورثقافتی دلائل کے ذریعے لوگوں کو حق اورحقیقت کی طرف دعوت دیں گے۔ آپ لوگوں کے ساتھ انہی کی زبان میں گفتگو کریں گے۔

حضرت عیسی علیہ السلام کی رجعت اورامام زمانہ علیہ السلام کی پیروی کی وجہ سے عیسائی وہ پہلا گروہ ہوگا کہ جو امام زمانہ علیہ السلام کی امامت پرایمان لائے گا۔ یہ بھی ایک سیاسی اوربین الاقوامی روابط کی مثال ہےکہ جو اسلامی اورعیسائی معاشروں کے درمیان مشترکہ ثقافت کی تشکیل کوثابت کرتا ہے۔

۶۱۹۸۷۰

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ایران میں پاکستانی قونصل جنرل کی طلبی، پاک، ایران سرحد پر دہشتگردی واقعے پر شدید احتجاج

شبستان نیوز ایجنسی: پاک،ايران سرحد کے قريب ميرجاوہ کے علاقے ميں ايراني فورسز پر دہشت گردوں کے حملے سے اہلکاروں کي شہادت پر صوبہ سيستان و بلوچستان کے گورنر جنرل نے پاکستاني قونصل جنرل کو طلب کرکے اس واقعے پر احتجاج کيا.

منتخب خبریں