خبرگزاری شبستان

جمعه ۶ مرداد ۱۳۹۶

الجمعة ٥ ذو القعدة ١٤٣٨

Friday, July 28, 2017

وقت :   Sunday, April 16, 2017 خبر کوڈ : 67515

مسجد الاقصی کے اطراف میں چار فلسطینی جوان گرفتار
بین الاقوامی: 14 اپریل 2017 کو مسجد الاقصی کے اطراف میں صہیونی فوجیوں نے 4 فلسطینی جوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے نیوز چینل فلسطین الاخباریہ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ فلسطین کے مقامی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں نے گذشتہ روز مسجد الاقصی کے باہر چار فلسیطنی جوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

یہ جوان غاصب صہیونیوں کو مسجد الاقصی میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کررہے تھے۔

فلسطین کے مذکورہ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہودیوں کی عید کے موقع پر صہیونی فوجیوں نے مختلف یہودی بستیوں سے آئے ہوئے صہیونیوں کو سخت سیکورٹی فراہم کررکھی ہے۔

چار فلسطینی جوانوں نے کوشش کی کہ وہ غاصب صہیونیوں کو مسجد الاقصی میں داخل نہ ہونے دیں لیکن انہوں نے ان فلسطنی جوانوں پر حملہ کردیا اور انہیں زدوکوب کیا۔

اس کے بعد صہیونی فوجی ان جوانوں کو گرفتار کرکے تحقیق کیلئے تھانے لے گئے۔

یاد رہے کہ 13 اپریل 2017 کو بھی غاصب صہیونیوں کے ایک گروہ نے باب المغاربہ سے مسجد الاقصی پر حملہ کیا تھا۔

622019

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امریکی پابندیوں کا مناسب اور بھرپور جواب دیا جائے گا: ایران

خبررساں ایجنسی شبستان ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ مجلس شورائے اسلامی ایران پر پابندی عائد کرنے کے لئے امریکہ کے حالیہ بل کا بھرپور جواب دے گا۔

منتخب خبریں