خبرگزاری شبستان

جمعه ۶ مرداد ۱۳۹۶

الجمعة ٥ ذو القعدة ١٤٣٨

Friday, July 28, 2017

وقت :   Sunday, April 16, 2017 خبر کوڈ : 67524
حجۃ الاسلام سید مجتبی فلاح:
مہدوی حکومت کا طریقہ کار وہی علوی حکومت کا طریقہ کارہوگا
خبررساں ایجنسی شبستان: اہل بیت نبوت کا طریقہ کاروہی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اورعلوی حکومت کا طریقہ کارہے اورہم اپنے قریبیوں اورساتھیوں کو ہرگزدنیاوی مال ودولت جمع کرنےکی اجازت نہیں دیں گے، جان لو کہ اہل بیت نبوت کی حکومت کےدوران ہمارے جد امام علی مرتضیٰ کا طریقہ کارجاری ہوگا۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق مہدویت کےمحقق حجۃ الاسلام والمسلمین سید مجتبیٰ فلاح نےمہدوی حکومت میں بین الاقوامی روابط اورسیاست کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ احادیث کےمطابق امام زمانہ علیہ السلام کی سیرت وہی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کی سیرت ہوگی۔ آپ ہرگزنبوی اورعلوی سیرت سےروگردانی اختیارنہیں کریں گے۔ امام صادق علیہ السلام کی ایک حدیث ہے کہ ایک دن آپ اپنے ایک صحابی مفضل بن عمرجعفی کے ساتھ طواف کعبہ میں مصروف تھے۔ امام علیہ السلام نےمفضل سے پوچھا کہ تم کیا سوچ رہے ہو؟ مفضل نےعرض کیا کہ یابن رسول اللہ(ص)، میں یہ سوچ رہا ہوں کہ اگر اس وقت حکومت آپ کے پاس ہوتی توعباسی حکومت کے کارندوں کی اس وقت جو شان وشوکت ہے وہی آپ کےاصحاب اورقریبی ساتھیوں کی ہوتی اورعباسی خاندان کی طرح ہم بھی دنیاوی نعمتوں سے استفادہ کرتے کیونکہ آپ اورآپ کےاصحاب اس شان وشوکت کےلائق ہیں۔ امام صادق علیہ السلام نے مفضل کی گفتگو سن کرفرمایا: اے مفضل جان لو کہ اگر یہ حکومت ہمارے اختیارمیں ہوتی تو یقینا ہمارے اصحاب اورساتھیوں کو یہ دنیاوی نعمتیں نصیب نہ ہوتیں کیونکہ حکومت اورطاقت کے حصول کے وقت ہمارا طریقہ کاروہی ہےامیرالمومنین امام علی علیہ السلام کا طریقہ کاراورکردارتھا ۔ اے مفضل جان لو کہ اہل بیت نبوت کا کردار وہی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اورعلوی حکومت کا کردارتھا ، ہم ہرگز اپنے ساتھیوں کو دنیاوی مال جمع کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، جان لو کہ اہل بیت نبوت کی حکومت کے دوران ہمارا طریقہ کاروہی علی مرتضی علیہ السلام کا طریقہ کارتھا۔

 یہ روایت اس بات پردلالت کرتی ہےکہ امام زمانہ علیہ السلام کی امامت کا دوربھی علوی حکومت کے دورکی طرح ہوگا اورآپ اپنے حکومتی کارندوں اوراصحاب کے ساتھ بھی ویسا ہی برتاوکریں گے۔ بنابریں حضرت حجت علیہ السلام کے ظہورکا زمانہ بھی علوی خلافت کے دورجیسا ہوگا۔ جبکہ عصرغیبت میں ولی ٖفقیہ کی حکومت میں بھی یہ چیزایک حد تک موجود ہے اوراس حکومت میں بھی عہدیداروں کو بیت المال سے مال جمع کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ امام خمینی نے ولایت فقیہ کی حکومت اوراسلامی تحریک کی تشکیل کےحوالے سے واضح فرمایا تھا کہ ولایت فقیہ وہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولایت ہے۔ یعنی امام زمانہ علیہ السلام کی غیبت کےدورمیں ولی فقیہ کا مقام، امام علیہ السلام کی جانشینی اورمعاشرے کی سرپرستی کا مقام ہے اورولی فقیہ کوعصرغیبت میں دینی تعلیمات کی بنا پرمعاشرے اورلوگوں کو اسلامی اورالہی ثقافت کے ساتھ ہم آہنگ کرنا چاہیے۔

۶۲۲۲۵۹

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امریکی پابندیوں کا مناسب اور بھرپور جواب دیا جائے گا: ایران

خبررساں ایجنسی شبستان ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ مجلس شورائے اسلامی ایران پر پابندی عائد کرنے کے لئے امریکہ کے حالیہ بل کا بھرپور جواب دے گا۔

منتخب خبریں