خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۱ آذر ۱۳۹۶

الأربعاء ٤ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Wednesday, November 22, 2017

وقت :   Monday, April 17, 2017 خبر کوڈ : 67527

ظہورکی راہ ہموارکرنے والوں سےملنےکا راستہ
خبررساں ایجنسی شبستان: امیرالمومنین امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں:«کَیْفَ یُصْلِحُ غَیْرَهُ مَنْ لَا یُصْلِحُ نَفْسَهُ) جس شخص نےاپنی اصلاح نہ کی ہو وہ کس طرح کسی دوسرے کی اصلاح کرسکتا ہے، لہذا حقیقی منتظرکو نفس کے میدان میں جہالت کے لشکرکے ساتھ جنگ کرنی چاہیے۔

مہدویت تخصصی سنٹر کےگروہ اخلاق وتربیت کے انچارج حجۃالاسلام حسن ملّایی نےخبررساں ایجنسی شبستان کےنامہ نگارسےگفتگوکے دوران کہا ہےکہ منتظرانہ طرززندگی میں چارقسم کے روابط موجود ہیں اوراللہ تعالیٰ اوراس کے ولی کے ساتھ ارتباط اس طرززندگی کےاہم ترین روابط شمارہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اوراس کے ولی کے ساتھ ارتباط ہمارے روابط کی بنیاد ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ منتظرانہ طرززندگی ایک جہادی طرززندگی ہے اورامام زمانہ علیہ السلام کا منتظرشخص جہاد اورکوشش کی حالت میں ہےجیسا کہ ائمہ اطہارعلیہم السلام نے نفس کو سخت ترین اورخطرناک ترین دشمن قراردیا ہے اوررسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے: «أَعْدَى عَدُوِّكَ نَفْسُكَ الَّتِي بَيْنَ جَنْبَيْكَ) یعنی نفس امارہ تمہارا خطرناک ترین دشمن ہے۔

حجۃ الاسلام ملّایی نےکہا ہےکہ منتظرانہ طرززندگی میں سب سے پہلا پروگرام تہذیب نفس ہے۔ ایک منتظرکو مہذب ہونا چاہیے کیونکہ ایک منتظرشخص اگردوسروں اورمعاشرے کی اصلاح اور آخرکار امام زمانہ علیہ السلام کے ظہور کی راہ ہموارکرنا چاہتا ہے تو اسے سب سے پہلے اپنی اصلاح کرنی چاہیے۔

انہوں نےمنتظرانہ طرززندگی میں نفس کے ساتھ جنگ کے طریقوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علم سیروسلوک میں ان طریقوں کو مشارطہ، مراقبہ اورمحاسبہ سے تعبیرکیا جاتا ہے یعنی ایک منتظرشخص کو صبح کے وقت اپنے ساتھ شرط کرنی چاہیے اورپھرپورا دن اپنے آپ پرکڑی نظررکھے اورپھررات کو سونے کےوقت اپنا حساب وکتاب کرے کہ اس نےایک منتظرکے عنوان سے حضرت ولی عصرعجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے جو شرط کی تھی،اس پرعمل کیا ہے یا نہیں؟

انہوں نے مزید کہا ہےکہ امام صادق علیہ السلام عبداللہ بن جندق سےخطاب کرتے ہوئے فرماتے ہیں: اے جندق کےبیٹے، جو مسلمان بھی ہم اہل بیت علیہم السلام کی معرفت رکھتا ہے، اس پرلازم ہے کہ وہ ہردن رات اپنےاعمال کا جائزہ لے اوراپنے نفس کا حساب وکتاب کرے اوراگراس نے اس میں اچھے کام کو پایا تواس میں اضافہ کرے اوربرا کام کیا ہو تومغفرت طلب کرے۔

حجۃ الاسلام ملّایی نے آخرمیں کہا ہے کہ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کےمنتظرکو سوشل میڈیا، سائبرسپیس یا ریڈیو وٹی وی پراس حد تک اپنےآپ کو مشغول نہیں کرنا چاہیے کہ اس کے اعمال اورکردار میں معرفت کے حصول کا کوئی اثرموجود نہ ہو اوریہ چیزخود ایک قسم کا جہاد ہے کہ جسےعلمی جہاد سے تعبیرکیا جاتا ہے۔

۶۱۵۶۹۳

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

عرب لیگ کے بیان پر حزب اللہ کے سربراہ کا شدید ردعمل

خبررساں ایجنسی شبستان حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں حزب اللہ اور ایران کے خلاف عرب لیگ کے اجلاس کے اختتامی بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ دشمنوں کی طرف سے ہمیشہ اس قسم کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں

منتخب خبریں