خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۱۰ اردیبهشت ۱۳۹۶

الأحد ٤ شعبان ١٤٣٨

Sunday, April 30, 2017

وقت :   Tuesday, April 18, 2017 خبر کوڈ : 67535

ایرانیوں کی حضرت امام مہدی(ع) کی بیعت
خبررساں ایجنسی شبستان: سیاہ جھنڈوں کےساتھ خراسان سےقیام کرنے والی فورسزامام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی اس وقت بیعت کرے گی جب وہ شہرمکہ میں ظہورکریں گے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کےگروہ مہدویت کی رپورٹ کےمطابق ائمہ اطہارعلیہم السلام کی نورانی احادیث سےمعلوم ہوتا ہےکہ قائم آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کےمخصوص سپاہیوں میں ایرانیوں کی ایک قابل توجہ تعداد ہوگی اورانہیں اہل ری، اہل خراسان، طالقان کے خزانوں، قمیوں، اہل فارس وغیرہ سے یاد کیا گیا ہے۔

جیسا کہ آسمان امامت ولایت کےآفتاب اورشیعوں کےپانچویں پیشوا حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام نے اپنی ایک نورانی اوربابرکت حدیث میں ارشاد فرمایا ہے: سیاہ جھنڈوں کےساتھ خراسان سےقیام کرنے والی فورسزکوفہ میں داخل ہوں گی اورجب حضرت قائم آل محمد عجل اللہ فرجہ الشریف مکہ شہرمیں ظہورکریں گے تو وہ فورسز امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی بیعت کریں گی۔

الباقرعلیه السلام: «تنزل الایات السود - التی تخرج من خراسان- الکوفه، فإذا ظهر المهدی بمکه بعث الیه بالبیعة»

ماخذ:

ابن حماد، فتن، صفحه 85

الحاوی للفتاوی، جلد2، صفحه 69

622714

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ایران میں پاکستانی قونصل جنرل کی طلبی، پاک، ایران سرحد پر دہشتگردی واقعے پر شدید احتجاج

شبستان نیوز ایجنسی: پاک،ايران سرحد کے قريب ميرجاوہ کے علاقے ميں ايراني فورسز پر دہشت گردوں کے حملے سے اہلکاروں کي شہادت پر صوبہ سيستان و بلوچستان کے گورنر جنرل نے پاکستاني قونصل جنرل کو طلب کرکے اس واقعے پر احتجاج کيا.

منتخب خبریں