خبرگزاری شبستان

جمعه ۶ مرداد ۱۳۹۶

الجمعة ٥ ذو القعدة ١٤٣٨

Friday, July 28, 2017

وقت :   Tuesday, April 18, 2017 خبر کوڈ : 67540

امام زمانہ(ع) کے ساتھ ارتباط کی ضرورت
خبررساں ایجنسی شبستان: امام زمانہ علیہ السلام سےارتباط انسان کی معقول اورمطلوبہ حیات کا ضامن ہے، چونکہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امام معصوم کی ولایت کو قبول نہ کرنے کو جہالت کی موت قراردیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق بشرکی انسانی اورمعقول حیات قرآن کریم کے وحی پرمبنی حقائق سےمربوط ہے، کیونکہ وحی بشرکی زندگی کا واحد سبب ہے کہ جس کی تعلیمات کی  پیروی مطلوبہ اورمعقول زندگی کےحصول کی راہ ہموارکرتی ہے: (اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ»؛ «مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيَاةً طَيِّبَة)۔ اہل بیت علیہم السلام قرآن کریم کےہم پلہ ہے۔ جو احکام قرآن کریم کے بارے میں ثابت ہیں وہ اہل بیت علیہم السلام کے بارے میں بھی ثابت ہوں گے۔ بنابریں امام زمانہ علیہ السلام کے ساتھ ارتباط بھی زندگی بخش اور آدمی مطلوبہ اورمعقول حیات کا ضامن ہے، چونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےامام معصوم کی ولایت کو قبول نہ کرنا جہالت کی موت قراردیا ہے یعنی امام معصوم کی عدم معرفت جہالت کی موت لےکرآتی ہے اوراس کی معرفت عاقلانہ حیات کی ضامن ہے اورجس نے معرفت اورولایت کو سمجھا وہ ہمیشہ اپنے آپ کو امام زمانہ علیہ السلام کے حضورمیں پاتا ہے۔

 مقام عظمی ولایت کےساتھ ارتباط اورامام زمانہ علیہ السلام کے ساتھ انسان کی روح اوراس کے دل کا اتصال نہ فقط معقول حیات کا ضامن ہے بلکہ بشرکے نقائص اورعیوب کوبھی برطرف کرتا ہے کیونکہ وہ حقیقی کعبہ اورکعبہ کی حقیقت ہے: زمینی کعبہ ، بیت معمورکے سامنے ہے اوروہ بیت عرش الہی کے سامنے۔ ایک مخصوص فرشتے کو بیت معموربنانےکا حکم دیا گیا تاکہ جن فرشتوں نے انسانیت کے مقام خلافت کو نہ پہچانا اورالہی خلافت کے مقام پرپہنچنے کے لیے اپنی تسبیح وتقدیس کو کافی سمجھا اورپھراللہ تعالیٰ کے خبردارکرنے پرکامل انسان کے اعلیٰ مقام کی معرفت کے مقام پرپہنچے وہ اس کے گرد طواف کرسکیں اوراپنی اس عبادت کے ذریعے اپنے کام کے نقص کودرست کرسکیں۔

کعبہ کی یہ عمارت بھی خلیفہ الہی کےمقابلے میں سہوونسیان اورغفلت اورغلطیوں کا ازالہ کرنے کےلیے ہے۔

آیت اللہ جوادی آملی کی کتاب(امام مہدی(عج) موجود موعود) سے اقتباس

۶۲۱۵۹۸

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امریکی پابندیوں کا مناسب اور بھرپور جواب دیا جائے گا: ایران

خبررساں ایجنسی شبستان ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ مجلس شورائے اسلامی ایران پر پابندی عائد کرنے کے لئے امریکہ کے حالیہ بل کا بھرپور جواب دے گا۔

منتخب خبریں