خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۱ آذر ۱۳۹۶

الأربعاء ٤ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Wednesday, November 22, 2017

وقت :   Wednesday, April 19, 2017 خبر کوڈ : 67551

امام زمانہ(عج) کےطرززندگی کےبارے میں پیغمبراکرم(ص)کی پیشین گوئی
خبررساں ایجنسی شبستان:رسول گرامی اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں عرض کیا گیا: امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کس طرح زندگی بسرکریں گے؟ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ اپنے خاندان سےالگ ہوکراپنے وطن سے دورہوں گے اورعالم غربت میں زندگی بسرکریں گے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کےگروہ مہدویت کی رپورٹ کےمطابق ختمی مرتبت پیغمبرعظیم الشان حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےاپنی ایک نورانی حدیث میں ارشاد فرمایا: تمہیں فاطمہ سلام اللہ علیہا کےایک بیٹےمہدی کی بشارت ہو۔ وہ مغرب کی جانب سےظہورکریں اورزمین کوعدل وانصاف سےبھردیں گے۔ عرض کیا گیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ ظہورکس دورمیں رونما ہوگا؟ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےفرمایا: جب قاضی اورجج رشوت لیں گے اورلوگ فاسق وفاجرہوجائیں گے۔ پھرعرض کیا گیا: امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کس طرح زندگی بسرکریں گے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ اپنے خاندان سےالگ ہوکر تنہائی اورخلوت اختیارکریں گےاوراپنے وطن سےدورہوں گےاورعالم غربت میں زندگی بسرکریں گے۔

عن النّبی صل الله علیه وآله: «أبشروا بالمهدیّ من ولد فاطمه، یظهر من جهة المغرب، فیملأ الأرض عدلاً»، فقیل: یا رسول الله؛ و متی یکون ذلک؟ فقال: «أذا ارتشی القضاة و فجرت الأمة و هو الفرید الغریب» قیل: و کیف ذلک یا رسول الله؟ قال: «ینفرد من أهله و یتغرّب عن وطنه».

ماخذ:

احقاق الحق، ج 19، ص 679

۶۲۲۹۲۵

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

عرب لیگ کے بیان پر حزب اللہ کے سربراہ کا شدید ردعمل

خبررساں ایجنسی شبستان حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں حزب اللہ اور ایران کے خلاف عرب لیگ کے اجلاس کے اختتامی بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ دشمنوں کی طرف سے ہمیشہ اس قسم کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں

منتخب خبریں