خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۳۰ مرداد ۱۳۹۶

الاثنين ٢٩ ذو القعدة ١٤٣٨

Monday, August 21, 2017

وقت :   Wednesday, April 19, 2017 خبر کوڈ : 67553

آیت اللہ مکارم شیرازی کی صدارتی امیدواروں کونصیحتیں
خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ مکارم شیرازی نےکہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ نظام کےصدارتی امیدواروں کو خیال کرنا چاہیےکہ وہ جھوٹا وعدہ نہ کریں اورعوام کو دھوکہ نہ دیں؛ کیونکہ ہرقیمت میں اس پوسٹ اورمقام پرنہیں پہنچنا چاہیے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قم کی رپورٹ کےمطابق آیت اللہ مکارم شیرازی نے ۱۹اپریل بروز بدھ کو اپنے درس خارج فقہ میں کہا ہےکہ جس ایک موضوع کو مدنظرقراردینےکی ضرورت ہے وہ ضرورتمندوں پرتوجہ دینا اورجوانوں کی مشکلات کو برطرف کرنے کے لیے مدد کرنا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ نیکی کے کاموں پرتوجہ ہمیشہ مدنظرہونی چاہیےاورجولوگ اس میدان میں مدد کرسکتےہیں وہ جوانوں کی مدد کے ساتھ ساتھ مسجد ، اسپتال اورسکولوں کی تاسیس پربھی توجہ دیں۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے آنےوالےانتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ ایک اہم اوراصلی نکتہ یہ ہےکہ انتخابات بھرپورطریقے اوردشمن شکن ہونے چاہییں کیونکہ دشمن لوگوں کی بہت کم شرکت کا منتظر ہے۔

انہوں نےانتخابات میں امیدواروں اورلوگوں کی ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران میں انتخابات ایک اہم مسئلہ ہےاورامیدواروں اورلوگوں کےکچھ فرائض ہیں۔

اس مرجع تقلید نے کہا ہےکہ جمہوری لفظ کے ساتھ جواسلامی کا لفظ آیا ہے یہ بہت اہم ہے اوریہ کچھ ریڈ لائنزایجاد کرتا ہے، امریکہ جیسے ممالک میں اںتخابات کے دوران ایک دوسرے پرجنسی بے راہ روی، جھوٹ اورتہمتوں کی ایک دوسرے کی طرف نسبت دی جاتی ہیں تاکہ ووٹ حاصل کرسکیں لیکن یہ مغربی دنیا کے لیےایک ذلت ورسوائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ کے نظام میں امیدواروں کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ جھوٹا وعدہ نہ کریں اورعوام کو دھوکہ نہ دیں کیونکہ ہرقیمت پرمنصب اورمقام پرنہیں پہنچنا چاہیے۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نےکہا ہےکہ ہمیں معلوم ہونا چاہیےکہ قیامت کا دن موجود ہے اوریہ پوسٹ اورمقام بہت جلد ختم ہوجائیں گے اورسب جانتے ہیں کہ جھوٹ اوردھوکہ بازی سےکسی مقام پرنہیں پہنچ سکیں گے۔

۶۲۳۳۰۵

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

نوجوانوں میں دینی اور انقلابی جذبے کی تقویت پر زور

خبررساں ایجنسی شبستان پیر کی صبح صوبہ یزد اور ہمدان کے تعلیمی اور ثقافتی امور کے عہدیداروں کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نوجوان نسل میں انقلابی اور جہادی جذبے کی تقویت پر زور دیا۔

منتخب خبریں