خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۲۶ مهر ۱۳۹۶

الأربعاء ٢٨ المحرّم ١٤٣٩

Wednesday, October 18, 2017

وقت :   Wednesday, April 19, 2017 خبر کوڈ : 67554
آیت اللہ سبحانی:
ہمیشہ تہذیب نفس پرتوجہ دینی چاہیے
خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ سبحانی نےاس بات پرزوردے کرکہا ہےکہ اگرانسان کا ذہن شیطانی افکارسےبھرا ہوا ہوتو وہ شخص اپنےغلط کاموں کو جاری رکھتا ہےاورپھراس کا ایمان کمزورہو جائے گا۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قم کی رپورٹ کےمطابق آیت اللہ جعفرسبحانی نے ۱۹اپریل کو قم کی مسجد اعظم میں اپنے درس خارج اصول کے دوران تہذیب نفس کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک مشکل کام ہے لیکن ہمیشہ اس پرتوجہ دینی چاہیے اورتہذیب نفس کی کوشش کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ نفس نے ہمیں شیطان کے سپاہی قراردیا ہوا ہےکہ جو ہمیشہ انسان کے ذہن میں وسوسےکرتا ہے اوراپنے شیطانی افکارکو پھیلانےکی کوشش کرتا ہے۔

آیت اللہ سبحانی نےکہا ہےکہ شیطان انسان کے نفس پرحملے کرتا ہے اورہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ شیطان نے نفس پراحاطہ کیا ہوا ہے اوریہی چیز بہت سی مشکلات کےظہورکا باعث بنتی ہے۔

شیعوں کےاس مرجع تقلید نےاس بات پرزوردے کرکہا ہےکہ اگرانسان کا ذہن شیطانی افکارسے بھرا ہوا ہو تو وہ شخص اپنےغلط کاموں کو جاری رکھتا ہے اورپھراس کا ایمان کمزورہوجائے گا۔

۶۲۳۳۱۴

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ جعفر سبحانی:

جوانی میں علم و دانش کے حصول پر توجہ دینی چاہئے

سماجی: ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ جعفر سبحانی نے کہا جوانی کے زمانے میں علم و دانش حاصل کرنے اور تالیف و تصنیف پر زیادہ توجہ دینی چاہئے انہوں نے کہا اس عمر میں زیادہ مطالعہ اور علمی مباحثہ کرکے اسے لکھنا چاہئے کیونکہ اس زمانے کا علم بڑھاپے میں انسان کے لئے روشن چراغ کی طرح ہوتا ہے۔

منتخب خبریں