خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۳۰ مرداد ۱۳۹۶

الاثنين ٢٩ ذو القعدة ١٤٣٨

Monday, August 21, 2017

وقت :   Wednesday, April 19, 2017 خبر کوڈ : 67556

امام موسیٰ بن جعفر(ع) کے کلام میں قائم(عج) کےقیام کی شرط
خبررساں ایجنسی شبستان: آسمان امامت وولایت کےآفتاب اورشیعوں کےساتویں پیشوا حضرت امام موسیٰ بن جعفرعلیہ السلام اپنی ایک نورانی اوربابرکت حدیث میں حضرت قائم آل محمد عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کےظہوراورقیام کے لیے ایک شرط بیان کرتے ہیں کہ اگر وہ شرط متحقق ہوجاتی تو امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف ظہورکرتے۔

خبررساں ایجنسی شستان کےگروہ مہدویت کی رپورٹ کےمطابق آسمان امامت و ولایت کے چمکتے ہوئےآفتاب اورشیعوں کےساتویں پیشوا حضرت امام موسیٰ بن جعفرعلیہما السلام نے اپنی ایک نورانی اوربابرکت حدیث میں ارشاد فرمایا ہے: اگرتمہارے درمیان جنگ بدرکےمومنین کی تعداد جتنے افراد ہوتے تو ہمارے قائم ارواحنا لہ الفداء قیام کرتے۔ (لَو كانَ فيكُم عِدَّةُ أهلِ بَدرٍ لَقامَ قائِمُنا.)(۱)

امام جعفرصادق علیہ السلام نے اپنےآباواجداد اورانہوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت نقل کی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یاعلی، جب ہمارے قائم علیہ السلام ظہورکریں گے تو جنگ بدرکے اصحاب جتنی تعداد ان کے گرد جمع ہوگی۔ اسی طرح امام باقرعلیہ السلام سےایک اورحدیث میں آیا ہے کہ حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے اصحاب کی تعداد ۳۱۳افراد ہوگی۔(۲)

مآخذ :

 ميزان الحكمه ج1، ص 398،‌ح 1319
 بحارالانوار 51 / 56 حدیث 44

۶۲۳۲۷۸ 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

نوجوانوں میں دینی اور انقلابی جذبے کی تقویت پر زور

خبررساں ایجنسی شبستان پیر کی صبح صوبہ یزد اور ہمدان کے تعلیمی اور ثقافتی امور کے عہدیداروں کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نوجوان نسل میں انقلابی اور جہادی جذبے کی تقویت پر زور دیا۔

منتخب خبریں