خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۱۰ اردیبهشت ۱۳۹۶

الأحد ٤ شعبان ١٤٣٨

Sunday, April 30, 2017

وقت :   Wednesday, April 19, 2017 خبر کوڈ : 67557

نائجیریا میں شیخ زکزاکی کےحامیوں پرفائرنگ
خبررساں ایجنسی شبستان: نائجیریا کی پولیس نے شیخ زکزاکی کی رہائی کے لیےمظاہرہ کرنے والے افراد پرفائرنگ کی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کی پولیس نےاس ملک کے شیعوں کے قائد شیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائی کے لیے مظاہرہ کرنے والےمظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے ان پرفائزنگ کی ہے۔

 کاڈونا کی صوبائی حکومت کے مقامی ذرائع ابلاغ نےاعلان کیا ہےکہ ۱۸اپریل بروز منگل کو شیخ زکزاکی کی رہائی کے لیےایک پرامن مظاہرہ کیا گیا تھا لیکن نائجیرین پولیس نےمظاہرین پرفائرنگ کھول دی تھی۔

قابل ذکرہےکہ نائجیریا کی اسلامی تحریک کےاصلی دفترکے شہرمیں یہ مظاہرہ کیا گیا ہے تاہم شیخ زکزاکی کی رہائی کے لیےمظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

موصولہ رپورٹس کےمطابق نائجیریا کے کاٹسینا، باچی، مینا اوردیگرعلاقوں میں اس ملک کی تحریک اسلامی کےلاکھوں حامیوں نے شیخ زکزاکی کی فی الفوررہائی کے لیے پرامن مظاہروں میں شرکت کی ہے۔

عینی شاہدین نے کہا ہےکہ کچھ تخریبی عناصرنے کاڈونا میں مظاہرین کو کچلنے کی کوشش کی ہے۔

ان کے بقول لوگوں نےایک بڑے روڈ سے پرامن مظاہرے کا آغاز کیا تھا لیکن پولیس نےان پر فائرنگ کردی تھی۔ جس کے نتیجے میں ایک عورت زخمی ہوگئی تھی کہ جسے فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

۶۲۳۲۸۲

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ایران میں پاکستانی قونصل جنرل کی طلبی، پاک، ایران سرحد پر دہشتگردی واقعے پر شدید احتجاج

شبستان نیوز ایجنسی: پاک،ايران سرحد کے قريب ميرجاوہ کے علاقے ميں ايراني فورسز پر دہشت گردوں کے حملے سے اہلکاروں کي شہادت پر صوبہ سيستان و بلوچستان کے گورنر جنرل نے پاکستاني قونصل جنرل کو طلب کرکے اس واقعے پر احتجاج کيا.

منتخب خبریں