خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۱ تیر ۱۳۹۶

الخميس ٢٨ رمضان ١٤٣٨

Thursday, June 22, 2017

وقت :   Thursday, April 20, 2017 خبر کوڈ : 67561

تہران میں قرآن کریم کے چونتیسویں بین الاقوامی مقابلوں کا آغاز
خبررساں ایجنسی شبستان تہران میں ہونے والے قرآن کریم کے چونتیسویں بین الاقوامی مقابلوں میں دنیا کے پانچوں براعظموں کے تراسی ممالک کے دو سو چھہتّر قاری اور حافظ شرکت کر رہے ہیں - قرآنی انعامی مقابلوں کا انعقاد کرانے والی کمیٹی نے اعلان کیا ہے.

کہ اس سال پہلی بار سن رسیدہ لوگوں ، نابیناؤں ، خواتین اور طلبا کے پانچ بین الاقوامی مقابلے بھی کرائے جائیں گے - رپورٹ کے مطابق ان پانچوں مقابلوں کا قرآنی علوم کے ماہر چالیس اساتذہ اور جج جائزہ لیں گے - ان میں چوبیس جج ایرانی ہوں گے جبکہ سولہ جج غیر ملکی ہوں گے - ان قرآنی مقابلوں کا نعرہ ، ایک کتاب ایک امت ہے جو قرآن کریم کی آیت سے ماخوذ ہے- ان قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب چھبیس اپریل کو ہوگی- چونتیسویں دور کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے ساتھ ہی قرآنی علوم سے متعلق تحقیقات کا دسواں بین الاقوامی اجلاس بھی قم میں منعقد ہوگا - اس اجلاس میں بیس سے زیادہ ملکوں کے علماء و محققین شرکت کریں گے

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجۃ الاسلام حسن روحانی:

ایرانی عوام کی کامیابیاں،اللہ کی راہ میں قربانی اورجہاد کےمرہون منت ہیں

خبررساں ایجنسی شبستان: ایرانی صدر نےشہداء کےاہل خانہ کی ضیافت افطارمیں شہادت اورقربانی کوانتہائی گرانقدراورعظیم قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ ایرانی عوام کی کامیابیاں، اللہ کی راہ میں قربانی اورجہاد کے مرہون منت ہیں۔

منتخب خبریں