خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۱ تیر ۱۳۹۶

الخميس ٢٨ رمضان ١٤٣٨

Thursday, June 22, 2017

وقت :   Thursday, April 20, 2017 خبر کوڈ : 67562

دہشت گرد امریکی ہتھیاروں سے خون کی ہولی کھیل رہے ہیں، وزیر دفاع حسین دھقان
خبررساں ایجنسی شبستان امریکی وزیر جنگ جیمز میٹس کے حالیہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر دفاع حسین دھقان نے کہا کہ ایران پر الزام لگا کر، امریکی حکام سابق امریکی حکومتوں کی غیر دانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں ویتنام سے لیکر افغانستان اور عراق سے لیکر شام و یمن تک پھیلی جنگوں اور جنگی جرائم سے اپنے دامن کو صاف کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں.

قابل ذکرہے کہ امریکی وزیر جنگ جیمز میٹس نے اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کے موقع پر یمن میں ایران کی مداخلت کا دعوی کیا ہے۔

ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ امریکی حکام کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ اندرونی مسائل پر توجہ دیں اور جزیرہ نمائے کوریا اور مشرق وسطی میں نئے بحران پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں۔

جنرل حسین دھقان نے کہا کہ یمن کے عوام کو سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے امریکی ایما پر جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جبکہ یمن کے عوام اپنی توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجۃ الاسلام حسن روحانی:

ایرانی عوام کی کامیابیاں،اللہ کی راہ میں قربانی اورجہاد کےمرہون منت ہیں

خبررساں ایجنسی شبستان: ایرانی صدر نےشہداء کےاہل خانہ کی ضیافت افطارمیں شہادت اورقربانی کوانتہائی گرانقدراورعظیم قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ ایرانی عوام کی کامیابیاں، اللہ کی راہ میں قربانی اورجہاد کے مرہون منت ہیں۔

منتخب خبریں