خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۹ مهر ۱۳۹۶

السبت ١ صفر ١٤٣٩

Saturday, October 21, 2017

وقت :   Thursday, April 20, 2017 خبر کوڈ : 67563
آیت اللہ سید احمد علم الہدیٰ:
ولی فقیہ کی پیروی کا لازمہ مکتب اہل بیت(ع) سےعشق ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: مشہد مقدس کےامام جمعہ نےاس مطلب کہ انسان اپنی زندگی کا ایک بہت بڑا حصہ سماجی اورسیاسی طوفانی میدان میں گزار دیتا ہے، کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ولی فقیہ کی پیروی کا لازمہ مکتب اہل بیت علیہم السلام سے عشق ومحبت ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ مشہد نےامام جمعہ مشہد کےدفترکے تعلقات عامہ کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ مشہد کے امام جمعہ آیت اللہ سید احمد علم الہدیٰ ایران کی انجمن رزمندگان اسلام کے سربراہوں سے ملاقات کے دوران ماہ رجب میں امام رضا علیہ السلام کی زیارت کےایام کی آمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اہل بیت علیہم السلام کی محبت ان کےاوامراورنواہی کی پیروی کے مرہون منت ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ انسان اپنی زندگی کے بہت بڑے حصے کوسیاسی اورسماجی طوفانوں میں گزاردیتا ہےاورپھربہت کم عمررہ جاتی ہےکہ جو آرام وسکون میں گزارتا ہے۔ انسان کی زندگی میں آنے والے ان طوفانوں کا پہلا اثر یہ ہےکہ یہ انسان کی آنکھوں میں دھول جونکتے ہیں کہ جس کے نتیجے میں ممکن ہے کہ انسان اپنی حقیقی صورتحال کو تشخیص نہ دے سکے اوراپنے سرمایوں اورفرصت کے لمحات کو سمجھنے سےغافل ہوجائے۔

آیت اللہ علم الہدیٰ نے کہا ہےکہ امیرالمومنین علیہ السلام نے فرمایا ہے: اللہ تعالیٰ رحمت کرے اس شخص پرجو یہ جانتا ہے کہ کہاں سے آیا ہے، کہاں پرواقع ہے اورکہاں جارہا ہے۔ جو انسان اپنے سرمائے سے بخوبی استفادہ کرتا ہے وہ کبھی بھی حسرت نہیں کھاتا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ جو شخص اہل بیت علیہم السلام سےمحبت کرتا ہے لیکن ان کے اوامرکی پیروی نہیں کرتا ہے ایسا شخص عاشق نہیں ہے کیونکہ اہل بیت علیہم السلام سےعشق اس طرح ممکن نہیں ہے۔ امام زمانہ علیہ السلام نے ہم سے فرمایا ہےکہ ان کی غیبت کے دورمیں ولی فقیہ کی طرف رجوع ہونا چاہیے اوریہ ہمارے دینی اوراعتقادی اصولوں میں سے ہے۔ بنابریں اگرکوئی ولی فقیہ کا مخالف ہو تو ممکن ہے کہ وہ اہل بیت علیہم السلام سے محبت کرتا ہولیکن ان کا عاشق اور فریفتہ نہیں ہے۔

امام جمعہ مشہد مقدس نے آیہ شریفہ( قل ان کنتم تحبون اللہ فاتبعونی یحببکم اللہ) کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آیہ فرماتی ہے کہ اللہ تعالی سے تمہاری محبت،اللہ کی تم سے محبت پرمبتنی ہے اوریہ ممکن ہی نہیں ہےکہ ایک شخص اللہ سے محبت کرتا ہو لیکں اللہ اس سے محبت نہ کرتا ہو اوریہ محبت اس وقت ہوتی ہے کہ جب مومن انسان رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی کرے گا۔

۶۲۳۵۲۹

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ہنر، جنگ و دہشت سے مقابلے کا ہتھیار ہے

شبستان نیوز : وزارت امور خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ’’اعلان گفتگو‘‘ نامی پوسٹرز کی نمائش میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش میں موجود ہر پوسٹر اتنی طاقت رکھتا ہے کہ سینکڑوں ڈونلڈ ٹرامپ کو جواب دے سکے۔

منتخب خبریں