خبرگزاری شبستان

شنبه ۳ تیر ۱۳۹۶

السبت ٣٠ رمضان ١٤٣٨

Saturday, June 24, 2017

وقت :   Thursday, April 20, 2017 خبر کوڈ : 67564
حجۃ الاسلام احمد فعال:
موجودہ دنیا میں نہج البلاغہ تشیع کا ثقافتی اورتمدنی سرمایہ ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: حوزہ کے استاد نے کہا ہےکہ نہج البلاغہ، تشیع کا نظریاتی اورتمدنی سرمایہ ہے کہ جسے ایک اخلاقی کتاب کی حالت سے باہرنکل کر ایک پریکٹیکل کتاب میں تبدیل ہونا چاہیے، کیونکہ اس میں ہرشیعہ کے لیےایک نظریاتی اورتمدنی پروگرام موجود ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق اصفہان کے دینی مدرسہ کوثرمیں( موجودہ دنیا میں نہج البلاغہ تشیع کا ایک ثقافتی اورتمدنی سرمایہ) کے موضوع پرایک علمی نشست منعقد ہوئی ہے۔

حوزہ علمیہ اصفہان کےاستاد اورہلال احمر میں ولی فقیہ کےجانشین حجۃ الاسلام احمد فعال نےاس نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہرقسم کی سرگرمی کے لیے سرمائے کی ضرورت ہے، معاشی سرمایہ، معاشی سرگرمیوں میں داخل ہونےکا پرمٹ ہے۔ اسی طرح ثقافتی اورتمدنی سرمایہ بھی ثقافتی سرگرمیوں میں داخل ہونےکا پرمٹ ہے اوریہ ہماری سرگرمیوں کو مشخص کرتا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ جب ہم کہتے ہیں کہ نہج البلاغہ، تشیع کا ثقافتی اورتمدنی سرمایہ ہے تو اس وقت نہج البلاغہ ایک اخلاقی کتاب سےنکل کرایک پریکیٹکل کتاب میں تبدیل ہوجاتا ہے اوراس میں ہرشیعہ کے لیےایک نظریاتی اورتمدنی پروگرام موجود ہے کہ جو آج کے تمدن سے کہیں زیادہ وسعت رکھتا ہے۔

حجۃ الاسلام احمد فعال نے کہا ہے کہ نہج البلاغہ کی حکمت نمبر۳۱ کے مطابق ایمان کے چارستون ہیں: صبر،یقین، جہاد اورعدل۔ یقین کے چاراورستون ہیں: بصیرت، حکمت، وعظ ونصیحت اورسنت۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ نہج البلاغہ نے مختلف میدانوں میں علوم کا تجزیہ وتحلیل کیا ہے اوران علوم میں سے ایک تربیتی علوم ہیں کہ جس کا ایک نمونہ امام علی علیہ السلام کا امام حسن علیہ السلام کے نام خط ہے۔ جس کا مطالعہ کرنے سے انسان اپنی اولاد کی تربیت کرنے کے اصولوں سے آگاہ ہوجاتا ہے۔ البتہ توجہ کرنی چاہیےکہ یہ خط ایک معصوم کا دوسرے معصوم کےنام خط نہیں ہے بلکہ ایک باپ کا اپنے بیٹےکےنام خط ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ اسی طرح امیرالمومنین علیہ السلام نےمالک اشترکے نام خط میں معاشی موضوعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا ہے: اے مالک پہلے ملک کو آباد کرو اس کے بعد ٹیکسز پرتوجہ دو۔

حجۃ الاسلام احمد فعال نے آخرمیں کہا ہےکہ نہج البلاغہ میں شناخت انسان کی بے مثال بحثیں موجود ہیں۔ پروفیسرفلاطوری نے ہیومینیٹز میں نہج البلاغہ کی صلاحیتیں کے موضوع پرایک آرٹیکل میں لکھتے ہیں کہ نہج البلاغہ کے ذریعے کئی گھڑیاں بلکہ کئی صدیاں گفتگو کی جاسکتی ہے۔ لہذا ہمیں ایک علمی نقطہ نظرکے تحت قرآن کریم، نہج البلاغہ اورصحیفہ سجادیہ کا مطالعہ کرنا چاہیے۔

۶۲۳۵۱۱

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجۃ الاسلام حسن روحانی:

ایرانی عوام کی کامیابیاں،اللہ کی راہ میں قربانی اورجہاد کےمرہون منت ہیں

خبررساں ایجنسی شبستان: ایرانی صدر نےشہداء کےاہل خانہ کی ضیافت افطارمیں شہادت اورقربانی کوانتہائی گرانقدراورعظیم قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ ایرانی عوام کی کامیابیاں، اللہ کی راہ میں قربانی اورجہاد کے مرہون منت ہیں۔

منتخب خبریں