خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۱۰ اردیبهشت ۱۳۹۶

الأحد ٤ شعبان ١٤٣٨

Sunday, April 30, 2017

وقت :   Thursday, April 20, 2017 خبر کوڈ : 67566

منتظرین کےلیےآیہ(جاءَ الْحَقُّ وَ زَهَقَ الْباطِلُ) کی خوشخبری
خبررساں ایجنسی شبستان: بعض احادیث کی بنا پر آیہ (جاءَ الْحَقُّ وَ زَهَقَ الْباطِلُ) کی امام مہدی علیہ السلام کے قیام کے ساتھ تفسیرکی گئی ہے۔ یہ باطل پرحق اورکفرپرایمان کی کامیابی کی خوشخبری ہے کہ جس کا مکمل نمونہ پوری زمین پرحق وعدالت کی حکومت کا ظہورہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق اسلامک سائنسز اینڈ کلچرل ریسرچ سنٹرکےعلمی بورڈ کےرکن حجۃ الاسلام والمسلمین خدا مراد سلیمیان نے اپنی کتاب( حضرت مہدی علیہ السلام کے عالمی انقلاب میں لوگوں کا کردار) میں لکھا ہے کہ اس سے قبل کہا گیا ہےکہ حضرت امام مہدی علیہ السلام کا قیام عدل وانصاف کی حاکمیت کے قیام کے لیےاہل باطل کےمقابلے میں ایک عظیم ترین اورآخری انقلاب ہوگا۔ یہی وجہ ہےکہ ابلیس اوراس کے تمام پیروکارحق کے اس نورکو خاموش کرنےکی کوشش کررہے ہیں۔

امام مہدی علیہ السلام باطل کو مکمل طورپرتباہ کردیں گےتاکہ تمام انسان دینی تعلیمات کی بنا پر آرام وسکون سے زندگی بسرکرسکیں۔ البتہ یہ الہی وعدہ ہےکہ جو حتمی ہے۔

امام مہدی علیہ السلام کے دشمنوں کے بارے میں مندرجہ ذیل موضوعات میں بحث کی جاسکتی ہے:

۱۔ حق اورباطل کی بہت بڑی جنگ

انسان اپنی سماجی زندگی میں ہمیشہ سےحق اورباطل کےدرمیان جنگ کا مشاہدہ کرتا آرہا ہے۔ بعض افراد یہ خیال کرتے ہیں کہ اس جنگ کا اختتام تاریکی اورتباہی پرہوگا لیکن دینی تعلیمات کے مطابق یہ جنگ اسی طرح جاری رہے گی یہاں تک کہ باطل کا نام ونشان تک نہیں رہے گا۔ جب اس جنگ کے اختتام کا اعلان ہوگا تو حق کامیابی سے ہمکنارہوگا اورباطل کی بساط لپیٹ دی جائے گی اور بشریت اپنی تاریخ کے ایک نئےدورمیں داخل ہوجائے گی۔

حضرت امام مہدی علیہ السلام حق اورحزب اللہ کے گروہ کی قیادت کریں گے اوراپنی پوری طاقت کے ساتھ باطل کےمحاذ اورشیطان کے سپاہیوں کے ساتھ نبرد آزما ہوں گے اورالہی حتمی وعدے کے تحقق کے تحت کامیاب ہوں گے اورتاریخ اپنے عالیشان اختتام پرپہنچ جائے گی۔

۲۔ بے شک اس عظیم جنگ میں شیطان اوراس کے پیروکار اکٹھے ہوں گے تاکہ حق کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی آخری کوشش کرسکیں۔ بعض روایات میں امام مہدی علیہ السلام کے بعض دشمنوں کا تعارف کروایا گیا ہے۔

۶۲۱۸۵۶

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ایران میں پاکستانی قونصل جنرل کی طلبی، پاک، ایران سرحد پر دہشتگردی واقعے پر شدید احتجاج

شبستان نیوز ایجنسی: پاک،ايران سرحد کے قريب ميرجاوہ کے علاقے ميں ايراني فورسز پر دہشت گردوں کے حملے سے اہلکاروں کي شہادت پر صوبہ سيستان و بلوچستان کے گورنر جنرل نے پاکستاني قونصل جنرل کو طلب کرکے اس واقعے پر احتجاج کيا.

منتخب خبریں