خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۱ آذر ۱۳۹۶

الأربعاء ٤ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Wednesday, November 22, 2017

وقت :   Thursday, April 20, 2017 خبر کوڈ : 67567

ايران ميں 34ويں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں کا آغاز
خبررساں ایجنسی شبستان اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے قرآنی مقابلوں کے موقع پراپنے ايک پيغام ميں کہا کہ قرآن پاک مشکلات سے انسانوں کی نجات کا ذریعہ ہے اور ہم فخر سے کہتے ہیں کہ قرآنی تعلیمات اور ثقافت کو فروغ دینا اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی کا اہم جزاور ثقافتی منصوبوں میں اہم ترجیح ہے.

صدرمملکت نے ملک ميں منعقدہ بين الاقوامی قرآنی مقابلوں کے انعقاد پرمسرت كا اظہار كرتے ہوئے اس پروگرام كے عہديداروں اور قومی و بين الاقوامی قاریوں اور حفاظ كا شكريہ ادا كيا۔

انہوں نے كہا كہ ايران ميں سيلاب زدہ علاقوں كا دورہ كرنے کی وجہ سے وہ عالمی قرآنی مقابلوں كی تقريب ميں شرکت نہ کر سکے۔

تہران میں ہونے والے قرآن کریم کے چونتیسویں بین الاقوامی مقابلوں میں دنیا کے پانچوں براعظموں کے تراسی ممالک کے دو سو چھہتّر قاری اور حافظ شرکت کر رہے ہیں - قرآنی انعامی مقابلوں کا انعقاد کرانے والی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس سال پہلی بار سن رسیدہ لوگوں ، نابیناؤں ، خواتین اور طلبا کے پانچ بین الاقوامی مقابلے بھی کرائے جائیں گے ان مقابلوں کا قرآنی علوم کے ماہر چالیس اساتذہ اور جج جائزہ لیں گے جن میں چوبیس جج ایرانی ہوں گے جبکہ سولہ جج غیر ملکی ہوں گے ۔

دارالحکومت تہران میں قرآنی مقابلوں کا نعرہ ، ایک کتاب ایک امت ہے جو قرآن کریم کی آیت سے ماخوذ ہے۔ قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب چھبیس اپریل کو ہوگی ۔

واضح رہے کہ 34ويں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كی افتتاحی تقريب گزشتہ روز تہران ميں منعقد ہوئی جس ميں ايرانی اسپيكر علی لاريجانی، سپريم ليڈر آفس كے سربراہ علامہ گلپايگانی غمیت اہم شخصیات اور حکام نے شركت كی۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

عرب لیگ کے بیان پر حزب اللہ کے سربراہ کا شدید ردعمل

خبررساں ایجنسی شبستان حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں حزب اللہ اور ایران کے خلاف عرب لیگ کے اجلاس کے اختتامی بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ دشمنوں کی طرف سے ہمیشہ اس قسم کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں

منتخب خبریں