خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۱ تیر ۱۳۹۶

الخميس ٢٨ رمضان ١٤٣٨

Thursday, June 22, 2017

وقت :   Thursday, April 20, 2017 خبر کوڈ : 67568

صوبہ حمص میں شامی فوج کی کارروائی میں ابوقلہ ڈیم آزاد
خبررساں ایجنسی شبستان شام کی فوج نے صوبہ حمص میں ابوقلہ ڈیم کو آزاد کرا نے کے بعد بھی فوجی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا.

فوج نے اپنی ایک اور کارروائی میں جوتیفور فوجی اڈے کے شمال مغرب میں انجام دی ، دسیوں داعش دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا- داعش دہشت گردوں نے جنوب مشرقی حمص میں پچاسی کلومیٹر کے فاصلے پر القرنین کے علاقے میں واقع فوجی اڈے پر داعش کے حملوں کو ناکام بنا دیا- حمص ، دمشق اور حلب کے بعد شام کا تیسرا بڑا شہر ہے جو دارالحکومت سے ایک سو باسٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے- ایک اور رپورٹ کے مطابق صوبہ ادلب میں فوعہ و کفریا شہروں کے تین ہزار لوگ ، پینتالیس بسوں سے حلب کے الراشدین محلے میں پہنچائے گئے ہیں - ان افراد کا زبدانی ،سرغایا ، مضایا اور بلودان میں موجود دہشت گردوں سے تبادلہ کیا جائے گا - دہشت گردوں کو گیارہ بسوں سے شہر راموسہ پہنچایا جائے گا- گذشتہ جمعے کو دوسال تک محاصرے کی تکلیف و اذیت برداشت کرنے والے فوعہ اور کفریا کے پانچ ہزار افراد بسوں کے ذریعے حلب کے قریب راشدین علاقے میں پہنچائے گئے تھے جہاں دہشت گردوں نے کاربم کا دھماکا کر کے ایک سو چھبیس افراد کو شہید اور متعدد دیگر کو زخمی کر دیا تھا -

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجۃ الاسلام حسن روحانی:

ایرانی عوام کی کامیابیاں،اللہ کی راہ میں قربانی اورجہاد کےمرہون منت ہیں

خبررساں ایجنسی شبستان: ایرانی صدر نےشہداء کےاہل خانہ کی ضیافت افطارمیں شہادت اورقربانی کوانتہائی گرانقدراورعظیم قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ ایرانی عوام کی کامیابیاں، اللہ کی راہ میں قربانی اورجہاد کے مرہون منت ہیں۔

منتخب خبریں